میکسیکو حکام نے پیر کے روز ایک اہم کارروائی کے دوران امریکی سرحد کے قریب فعال بدنام زمانہ کارٹیل سے منسلک ایک گروہ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیکیورٹی منسٹر عمر گارسیا ہرفوچ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ نوویو لیون سے گرفتار ہونے والے ۳۹ سالہ جوزے انتونیو کورٹیس ہوئرٹا کا تعلق نارتھ ایسٹ کارٹیل سے ہے، جس کی گرفتاری تاماولیپاس میں ایک کشتی سے برآمدگی کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات کا نتیجہ ہے۔ اس کارروائی میں ۴۱ سالہ روزاریو فلوریس المان نامی خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں منشیات، نقدی، دس بندوقیں، گیارہ گاڑیاں، چھ موٹر سائیکلیں اور سات زندہ چیتے برآمد کیے گئے ہیں۔ میکسیکو میں منشیات فروش گروہوں کی جانب سے طاقت کی علامت کے طور پر نایاب جانور پالنے کا رجحان پایا جاتا ہے، جبکہ ماضی میں ان جانوروں کو دشمنوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ سنہ ۲۰۲۳ کی امریکی فرد جرم میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سینالووا کارٹیل کے کچھ دھڑے اپنے متاثرین کو زندہ یا مردہ حالت میں چیتوں کے آگے ڈال دیتے تھے۔
برآمد شدہ سامان کا تعلق رابرٹو بلانکو کانتو سے بتایا گیا ہے، جو ایل سینور ڈی لوس بوکیس کے نام سے معروف ہیں اور میفرا فلیٹس کمپنی کے اکثریتی شیئر ہولڈر ہیں۔ کانتو پر ایندھن کی سمگلنگ اور نارتھ ایسٹ کارٹیل کے ساتھ تعلقات کا الزام ہے۔ نارتھ ایسٹ کارٹیل، جو کہ بدنام زمانہ زیٹاس سنڈیکیٹ کی باقیات ہے، کو ۲۰۲۵ میں ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ کارٹیل فینٹانل، کرسٹل میتھ، ہیروئن اور کوکین کی اسمگلنگ سمیت سرحد پر دہشت گردی کی مہم چلانے میں ملوث ہے۔ یہ گروہ اغوا، قتل، سیاستدانوں اور صحافیوں کو رشوت دینے اور سرحد پار تجارت کو بھتہ خوری کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ یہ گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب میکسیکو امریکی انتظامیہ کے دباؤ کے پیش نظر کارٹیلز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ میکسیکن فوج نے جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل کے ایک اہم رہنما کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس سے قبل ایل چیپو گزمین کے بھائی کے قریبی ساتھیوں کو بھی امریکی انٹیلی جنس کی معاونت سے پکڑا گیا تھا۔
سوات میں سیاحوں کو مہوڈنڈ جھیل جانے سے روکنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے…
وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے متوقع دورہ چین کے لیے…
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کی سہولت کے لیے ڈگری تصدیق کا مکمل آن لائن…
ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،…
برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد سعدیہ سعادت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ریڈنگ بورو کونسل…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے امن تجاویز کے جواب کو مسترد…