عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ، شدید گرمی اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک تیزی

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس موسمیاتی تبدیلیوں اور بحر الکاہل میں ایل نینو کے شدید اثرات کے باعث دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اور خوفناک آگ لگنے کے واقعات کا خدشہ ہے۔ ورلڈ ویدر ایٹری بیوشن نامی تحقیقی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران دنیا بھر میں 15 کروڑ ہیکٹر سے زائد اراضی جل کر راکھ ہو چکی ہے جو کہ گزشتہ تمام ریکارڈز کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

امپیریل کالج لندن کے وائلڈ فائر ماہر تھیوڈور کیپنگ کا کہنا ہے کہ افریقہ میں اب تک 8 کروڑ 50 لاکھ ہیکٹر رقبہ جل چکا ہے جو گزشتہ ریکارڈ سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ افریقہ میں اس تباہی کی بنیادی وجہ موسمیاتی تغیرات کے باعث انتہائی نمی اور پھر اچانک شدید خشک سالی کا پیدا ہونا ہے جس سے گھاس پھوس خشک ہو کر آگ کے لیے ایندھن کا کام کر رہی ہے۔

ایشیا میں صورتحال مزید تشویشناک ہے جہاں اب تک 4 کروڑ 40 لاکھ ہیکٹر رقبہ آگ کی نذر ہو چکا ہے جو 2014 کے ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ ہے۔ متاثرہ ممالک میں بھارت، میانمار، تھائی لینڈ، لاؤس اور چین شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایل نینو کے باعث آسٹریلیا، کینیڈا، امریکا اور ایمیزون کے جنگلات میں بھی آگ لگنے کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی ادارہ موسمیات کے مطابق بحر الکاہل کی سطح کے درجہ حرارت میں اضافے سے پیدا ہونے والے ایل نینو کے اثرات مئی سے شروع متوقع ہیں۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایل نینو کی شدت برقرار رہی تو رواں برس انسانی تاریخ کے بدترین موسمیاتی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امپیریل کالج لندن کی ماہر فریڈرک اوٹو کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ایل نینو کا امتزاج غیر معمولی موسمی شدت کا باعث بنے گا جس سے خشک سالی اور آگ لگنے کے واقعات میں مزید تیزی آئے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago