ایران میں امریکی جنگ کے اخراجات 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، پینٹاگون

امریکی پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ پر اب تک 29 ارب ڈالر کے اخراجات اٹھ چکے ہیں۔ یہ رقم گزشتہ ماہ دیے گئے تخمینے سے 4 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

اپریل کی 29 تاریخ کو پینٹاگون نے جنگ کے اخراجات کا تخمینہ 25 ارب ڈالر بتایا تھا۔ محکمہ دفاع کے کمپٹرولر کے فرائض سرانجام دینے والے جولز ہرسٹ نے قانون سازوں کو بتایا کہ اس نئی رقم میں فوجی سازوسامان کی مرمت، تبدیلی اور آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔

جولز ہرسٹ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ اسٹاف اور کمپٹرولر کی ٹیمیں مسلسل اخراجات کے تخمینوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔ تاہم پینٹاگون کی جانب سے 29 ارب ڈالر کے اس حتمی اعداد و شمار تک پہنچنے کا طریقہ کار تاحال واضح نہیں ہے۔

اس صورتحال کے سیاسی مضمرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں صرف چھ ماہ باقی ہیں، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن ڈیموکریٹس عوامی سروے میں سبقت حاصل کر رہے ہیں اور جنگی اخراجات کو ملکی مہنگائی اور عوام کے معیار زندگی کے مسائل سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ میں رائٹرز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اندازہ لگایا تھا کہ جنگ کے ابتدائی چھ دنوں میں ہی کم از کم 11 اعشاریہ 3 ارب ڈالر خرچ ہو چکے تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago