چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع میں پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کے روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دیرپا امن کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا اور آبنائے ہرمز سے معمول کی تجارتی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے منصوبہ بند اعلیٰ سطحی تبادلوں اور باہمی تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں 8 اپریل کو امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی طے پائی تھی جس کے بعد 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ وفود کے مابین مذاکرات ہوئے تھے۔ تاہم یہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے دونوں ممالک براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے تجاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ ایران کی جانب سے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے ذریعے امریکہ کو بھیجا گیا جواب بنیادی طور پر فوری دشمنی کے خاتمے پر مرکوز ہے تاہم اس میں واشنگٹن کے جوہری پروگرام کے اہم مطالبے پر کوئی خاص پیش رفت نظر نہیں آئی۔
ایران نے جوہری مسئلے پر پیچیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے الگ اور وسیع تر مذاکرات کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تہران نے واشنگٹن کے 20 سالہ مورٹوریم کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی جانب سے پانچ برس تک یورینیم کی افزودگی روکنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…