-Advertisement-

آسٹریلیا کا آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لیے برطانیہ اور فرانس کے مشن میں شمولیت کا اعلان

تازہ ترین

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ سات...
-Advertisement-

آسٹریلیا نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حمل کو محفوظ بنانے کے لیے برطانیہ اور فرانس کی قیادت میں قائم کثیر القومی دفاعی مشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے چالیس ممالک کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کے بعد اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا اس مشن کے لیے اپنا ای-7 اے ویج ٹیل نگرانی کرنے والا طیارہ فراہم کرے گا، جو پہلے ہی خطے میں متحدہ عرب امارات کو ایرانی ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے تعینات ہے۔

رچرڈ مارلس کے مطابق آسٹریلیا برطانیہ اور فرانس کی زیر قیادت ایک آزاد اور مکمل طور پر دفاعی نوعیت کے کثیر القومی عسکری مشن کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے چالیس سے زائد ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں اس مشن کے لیے جدید خودکار مائن ہنٹنگ سسٹمز، لڑاکا طیارے اور بحری جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ آپریشن اتحادی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دفاعی اور خود مختار انداز میں انجام دیا جائے گا۔

برطانوی حکومت نے اس مشن کے لیے 115 ملین پاؤنڈز کی نئی فنڈنگ مختص کی ہے، جس کا مقصد مائن ہنٹنگ ڈرونز اور انسداد ڈرون سسٹمز کی خریداری ہے۔ برطانیہ ایسی جدید خودکار ٹیکنالوجی تعینات کرے گا جو سمندری بارودی سرنگوں کو تلاش کرنے اور انہیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ادھر برطانوی رائل نیوی کے جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن کو مشرق وسطیٰ روانہ کر دیا گیا ہے، جس کے عملے کو کسی بھی ممکنہ آپریشن کے لیے خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -