اہم خبریں

ٹرانسپورٹ اتحاد اور سی این جی فورم کا بدھ کے روز ایس ایس جی سی ہیڈ آفس پر احتجاج کا اعلان

آل سندھ سی این جی ایسوسی ایشن اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سندھ بھر میں گیس کی مسلسل بندش کے خلاف سوئ سدرن گیس کمپنی کے مرکزی دفتر پر بدھ کے روز احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ پورے ملک کو 70 فیصد گیس فراہم کرتا ہے لیکن سوئ سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو ہی گیس کی سپلائ معطل کردی ہے جو کہ ملکی آئین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

آل سندھ سی این جی ایسوسی ایشن ، سی این جی فورم اور ٹرانپورٹ اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سوئ گیس حکام صبح گیس کی بحالی کا وعدہ کرتے ہیں اور شام کو اپنے فیصلے سے منحرف ہوجاتے ہیں۔ لیکن اب سندھ بھر کے عوام کی مشکلات کے پیش نظر ہم نے سوئی گیس حکام کی مسلسل غیر سنجیدگی پر مجبورا” احتجاج کی کال دی ہے، اس اھتجاج کی گونج وفاق تک سنائی دے گی۔

سی این جی اسٹیک ہولڈرز کا کہنا تھا کہ ملک میں نجی شعبے کو سرمایہ کاری پر ترغیب دی جاتی ہے اور اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے بعد مسائل کے انبار تلے سرمایہ کاروں کو الجھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو سی این جی اسٹیشن مالکان اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگے جس کے منفی اثرات اس شعبے سے جڑے لاکھوں افراد پر مرتب ہونگے۔

آل کراچی ٹرانسپورٹرز اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث کراچی کی بیشتر  ٹرانسپورٹ جو کہ گیس پر منتقل ہو چکی ہے شدید متاثر ہوئ ہے۔۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ بھر میں گیس کی سپلائ کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنائے۔

ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر حکومت کی غیر سنجیدگی، ایکسپورٹرز کو 15 لاکھ ڈالر کا جھٹکا لگنے کا اندیشہ

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago