چیرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 20 جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شبر زیدی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم تاجروں کے ساتھ بیٹھک میں تاجر برادری کے لیئے خصوصی رعایت کا اعلان کریں گے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ وزیزاعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان تاجرتنظیموں سےمکمل دستاویزات ،ٹیکس ادائیگی پرتعاون کی درخواست بھی کریں گے۔
واضع رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو درپیش مسائل پر کراچی چیمبر اور ایف پی سی سی آئی کچھ عرصے سے آواز بلند کررہے تھے، خصوصا” چھوٹے تاجروں پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو کی گئی تھی جسے تاجروں کی بڑی تعداد نے مسترد کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ اجلاس میں ایکسپورٹرز کے ریفنڈز، برآمدات میں حائل رکاوٹوں، اور محصولات پر بھی بات چیت ہوگی۔
وزیر اعظم معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن نادان دوستوں نے انہیں گھیر رکھا ہے، سراج تیلی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…