News

بریکنگ: نسلہ ٹاور احتجاج: پولیس کی تابڑ توڑ شیلنگ سے چیرمین آباد محسن شیخانی، وائس چیرمین سمیت متعدد مظاہرین زخمی

پولیس کی جانب سے تابڑ توڑ لاٹھی چارج اور بھاری شیلنگ کے نتیجے میں نسلہ ٹاور کے قریب سینکڑوں پر امن مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مزاکرات کے دوران چیرمین آباد محسن شیخانی اور وائس چیرمین محمد حنیف میمن بھی بھاری شیلنگ کی زد میں آگئے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیرمین آباد، وائس چیرمین اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ کراچی کو اون کرنے کے دعویدار کہاں ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ بلڈرز کاغزات مکمل ہونے اور تمام این او سیز کی منظوری کے بعد تعمیراتی عمل شروع کرتے ہیں لیکن بیک جنبش قلم مکمل منصوبوں کو گرانے کے احکامات دئیے جانے سے قبل ان پوشیدہ عوامل کی جانب توجہ نہیں دی جاتی۔

چیرمین آباد کا کہنا تھا کہ عروس البلاد شہر کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے اپنے ہاتھ روک لئیے ہیں۔

محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی کو یتیم کردیا گیا ہے۔ آباد کے عہدیداروں نے کہا کہ کاروںار کیلئے بھاری بھرکم رشوتیں طلب کی جاتی ہیں اور کام میں ہر قدم پر رخنے ڈالے جاتے ہیں۔ اب صورتحال اسقدر سنگین ہوگئی ہے کہ کراچی میں کسی قسم کا کاروبار نہیں کرنے دیا جارہا۔

آباد کے سابق چیرمین حسن بخشی نے پولیس گردی اور پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی پرزور مزمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی صنعت کو بچانے کیلئے فوری مداخلت کی جائے بصورت دیگر ملک بھر میں تعمیراتی صنعت کا پہیہ جام ہوجائے گا۔

آباد کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں کراچی کے ٹیکسوں پر مشے کرتی ہیں لیکن جب شہر کو آڑھے وقت میں لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں ناجائز قابضین کے گروہ اور اس سسٹم کو چلانے والے قانون اور عدلیہ کی پکڑ سے باہر ہیں۔

حیران کن امر یہ ہے کہ اس احتجاج کے دوران سندھ حکومت کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی وزیر نے شرکت نہیں کی جبکہ صوبائی اسمبلی میں بعض وزراء نے اپنے عہدے چھوڑنے کا بھی دعوہ کیا تھا

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago