-Advertisement-

کینیڈا: پاکستانی برآمدات میں نو ماہ میں 32 فیصد اضافہ ہوا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

پاکستان اور کینیڈا کے مابین گرمجوشی پر مبنی صحتمندانہ سیاسی و سفارتی تعلقات قائم ہیں جن کا دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات پر بھی بڑا مثبت اثر پڑا ہے جس کے باعث سال 2021 کے پہلے نو ماہ میں کینیڈا میں پاکستان کی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس امر کا اظہار پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا کی جانب سے سال 2021 کے آخری دن کینیڈا میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے منعقدہ ایک کھلی کچہری کے دوران کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید نے سر انجام دیے۔

آن لائن فورم میں شریک ہونے والوں میں پاکستان ہائی کمیشن کے چارج ڈی فیئر شہباز ملک،قونصل جنرل آف پاکستان وینکوور جانبازخان، قونصل جنرل آف پاکستان مانٹریال اشتیاق احمد عاقل اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

کچہری سے خطاب کرتے ہوئے عبد الحمید نے کینیڈا اور شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو نئے سال کی آمد پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن اور کینیڈا میں قائم قونصل خانے ہم وطنوں کی خدمات اور انہیں بروقت اور معیاری قونصلر خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

انہوں نے کچہری کے شرکا کو پاکستان اور کینیڈا کے مابین سفارتی،سیاسی،تعلیمی اور کمرشل رابطوں اور تبادلوں سے تفصیل سے آگاہ کیا جن کے نتیجے میں حال ہی میں کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین باہمی مذاکرات کے چوتھے راونڈ پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین تعلیمی روابط اور کینیڈا میں پاکستانی طلبا کے لیے تعلیمی مواقع پر حالیہ ہفتوں میں منعقدہ دو تفصیلی ویبی نارز کا بھی ذکر کیا۔

کچہری کے دوران جن امور پر پاکستانی تارکین وطن کو تفصیلی مشاورت اور راہنمائی فراہم کی گئی ان میں اگلے عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی کے استعمال،پاکستان میں زمین کے انتقال کے لیے پاور آف اٹارنی سے متعلقہ امور،سیونگ سرٹیفیکیٹس کو کیش کرانے اور ایمپلائز اولڈ ایج فوائد کے حصول کے طریقہ کار، وراثتی سرٹیفیکیٹس کے حصول کے لیے آئن لائن دستاویزات کو اپلوڈ کرنے، پاکستان کے سفر پر جانےوالوں کے لیے کووڈ پروٹوکول کی معلومات، نیشنل شیڈنگ پرائز بونڈز کی شرحوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں بنے ڈرائیونگ لائسنسوں کی آن لائن تجدید اور مغربی کینیڈا کے دور دراز علاقوں میں مقیم پاکستانیوں کی تفصیلات میں تبدیلی اور ان کے بچوں کے پاسپورٹس کی قونصل خانوں میں جائے بنا آن لائن تیاری اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی مسافروں کو ایمرجنسی میں پاکستان کے سفر پر جانے کے لیے تین دنوں پر مبنی ایمرجنسی داخلہ کاغذات کی فراہمی جیسے امور شامل تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -