وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایات پر تجاویز زراعت، صنعت، سرمایہ کاری، بینکاری، تاجر و کاروباری برادری سمیت تمام متعلقہ طبقات کی آراء کی روشنی میں مرتب کی جائیں گی جس کے حصول کے لئے آئندہ چند دنوں میں سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
نیشنل اکنامک ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کونسل غیرجانبدار اور ممتاز معاشی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔
وزارت عظمی کا منصب باضابطہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں معاشی ماہرین کو سفارشات کی تیاری کاحکم دے دیا.
منگل کے روز سیکریٹری خزانہ نے وزیر اعظم کو ملکی معاشی صورتحال، ریونیوز، بجٹ خساروں، داخلی اور بیرونی قرض کی صورتحال سمیت مجموعی قومی بیلنس شیٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ
معاشی صورتحال اور سنگین مالی خطرات کو دیکھتے ہوئے فوری، وسط اور طویل المدتی اہداف کا واضح تعین کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پالیسی آپشنز پر جامع سفارشات پیش کریں تاکہ ان کی روشنی میں ٹھوس اقدامات لئے جاسکیں۔
وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی جامع تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں.
رمضان المبارک میں رمضان بازار کی مانیٹرنگ اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں.
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قومی اور عوامی مفادات کے درمیان بہترین توازن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…