-Advertisement-

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان معاشی،سکیورٹی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنایا جائے گا:شہباز ملک

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کینیڈامیں پاکستان کے قائم مقام سفیر شہباز ملک نے یقین ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین باہمی تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہو گا اور سیاسی،معاشی،سکیورٹی اور ثقافتی میدانوں میں بھی باہمی تعلقات میں مزید گہراؤ آئے گا جس سے دونوں ممالک اور عوام کو مشترکہ فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے اس امر کا اظہار پاکستان اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پرکینیڈا کے دارلحکومت اٹاوا میں قوالی نائٹ کے اہتمام پر کیا جس کا انتظام پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا نے کینیڈا میں اسمعٰیلی امامت کے وفد کے ساتھ اشتراک کے ساتھ کیا۔

تقریب میں کینیڈین سینیٹ اور پارلیمنٹ کے ارکان،سفراء اور ہائی کمشنرز کے علاوہ پاکستان اور کینیڈا کی مقامی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ کینیڈین گلوبل افیئرزکے معاون ڈپٹی وزیر پال تھاپل اور کینیڈا میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیک ورک کے نمائندہ ڈاکٹر محمود ایبو خصوصی طور پر شریک ہوئے اور تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز ملک نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین سفارتی تعلقات قیام پاکستان کے فوراً بعد ہی قائم ہو گئے تھے اور گذرتے وقت کے ساتھ ان تعلقات میں وسعت آئی ہے اور دونوں ممالک میں دو طرفہ اور عالمی فورموں پر امن و سلامتی،ماحولیاتی تبدیلیوں اورکثیر الجہتی امور پرتعاون و شراکت جاری ہے۔انہوں نے حالیہ سالوں میں کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ امداد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں سیاسی،معاشی،سکیورٹی اور ثقافتی میدانوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھاوا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوالی پاکستان اور جنوبی ایشیاء میں بہت مقبول ہے اور صوفیانہ کلام اور انوکھی موسیقی اور سر کی تال میل کی بدولت یہ صنف دنیا بھر میں متعارف اور مقبول ہو رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین گلوبل افیئرزکے معاون ڈپٹی وزیر پال تھاپل نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین گہرے باہمی تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد دونوں ملکوں کے عوام کے مابین باہمی روابط کی مضبوطی میں پنہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کینیڈا میں امیگریشن کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور اس وقت اڑھائی لاکھ کے قریب پاکستان نژاد کینیڈین شہری کنیڈا میں مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط معاشی تعلقات قائم ہیں۔اس وقت دونوں ملکوں کی باہمی تجارت ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے خاص طور پر کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کی جانب سے حال ہی میں ریکو ڈک منصوبے کو نئے سرے سے شروع کیے جانے کے حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے ساتھ فریم ورک ایگری منٹ پر دستخط کیے جانے کا ذکر کیا جس کی بدولت کینیڈا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ترین ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں پچھلے ایک سال میں دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطحی رابطوں بالخصوص دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطوں اور کینیڈین ڈپٹی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے دورے کا بھی ذکر کیا جس سے دونوں ممالک کے مابین گہرے باہمی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -