موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور لفاظی کے سبب معیشت کا دھڑن تختہ ہونے کے ساتھ بجلی کا بحران بھی سنگین ہوگیا ہے۔
شہر اقتدار سے ملحقہ علاقوں کے عوام گزشتہ ماہ سے جاری غیر اعلانیہ اور کئی کئی گھنٹوں کی بجلی کی بندش سے بلبلا اٹھے اور بلا آخر اسلام آباد کے اہم جنکشن روات ٹی چوک کو سینکڑوں مظاہرین نے بدھ کی رات بلاک کردیا جس کے نتیجے میں تجارتی ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
واضع رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی یکم مئی سے (صفر لوڈ شیڈنگ) کا دعوا کیا تھا جس کے برعکس بجلی کی غیر اعلانیہ بندش میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔
وزارت توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق اسوقت ملک بھر میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 18 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 26 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔ جٹا ہتھیال روات کے اطراف ہزاروں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے مہنگائی کے بعد شدید گرمی میں بجلی کی سہولت پر بھی قدغن لگادی ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ایندھن کے سودوں میں تاخیر بجلی کے سر ابھارتے بحران کی وجہ بن رہی ہے۔ رات گئے روات ٹی چوک کو بلاک کرنے والے مشتعل مظاہرین نے چھے سے آٹھ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
واضع رہے کہ پنجاب اور خصوصا”شہر اقتدار کے اطراف طارق آباد سب ڈویژن کے علاقوں ٹاہلی موہری، نورس کالونی، محمد محلہ، غوثیہ چوک میں بھی ہفتہ کی شب سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری رہی جبکہ سواں سب ڈویژن کے علاقے شادمان کالونی، جہلم روڈ وغیرہ میں بھی مین ٹے ننس کے نام پر کئی گھنٹوں بجلی غائب رہی۔
مزکورہ علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ آئیسکو اور واپڈا حکام شکایت پر ایک ہی جواب کی گردان کررہے ہیں کہ ایک گھنٹے میں بجلی بحال ہوگی لیکن عمل طور پر ایسا نہیں ہورہا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…