دبئی کی صف اول کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ایچ اینڈ ایس نے لاہور میں اسکائی رائز کا بہترین نمونہ ، فن تعمیر کا شاہکار ، 21 منزلہ لگژری رہائشی پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے جو اب پاکستان کے د ل کی نئی پہچان بنے گا ۔
پراجیکٹ کا ڈیزائن کمال اور خوبصورتی کی عکاسی کرتا اور ڈی ایچ اے 5 جہاں بہت سی شاندار عمارات کا گھر ہے وہیں دوسری جانب ہلچل مچاتی میپل روڈ سے اس پراجیکٹ کی سائٹ کا نظارہ ہی منفرد ہے۔ دبئی کی بلند و بالا لگژری عمارت جیسا طرز تعمیر رکھتایہ پراجیکٹ کلاسیکی اور گوتھک جھلک پیش کرے گا ، مگر اس میں دور جدید کی تمام تر سہو لیات بلند و بالا ماڈرن اسٹر کچر کے رہائشی کمپلیکس کی صورت میں فراہم کی جائیں گی ۔
اس پراجیکٹ کے مقام کی کمر شل ویلیو کا اندازہ صرف اس بات سے لگائیں کہ آٹوگراف ڈولمین مال، عسکری 11 اور ڈی ایچ اے ایم بلاک جیسی جگہوں سے گھرا ہوا ہے۔آٹوگراف کوئی عام پراجیکٹ ہے، بلکہ ایک ایسی شان دار عمارت ہے جس کے گو شے گوشے سے عظمت کا اظہار ہو تا ہے ۔
ڈی ایچ اے لاہور کے وسط میں ایک بڑی تاریخی عمارت کا تصور کر یں جس میں رہتے رہائشی نہ صرف شان و شوکت کو اپنی زندگیوں میں اترتا محسوس کریں گے بلکہ یہ پراجیکٹ جدید لاہور کو حقیقت کا چہرہ دینے کے مترادف ہے۔
آٹوگراف بین الاقوامی تجربہ اور وسیع ویژن رکھنے والی کمپنی کی طرف سے ایک عظیم الشان شاہکار کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔ شہر کی اسکائی لائن میں آٹو گراف یقینی طور پر فخر سے چمکے گا اور رات کے وقت میلوں دور سے نظر آئے گا۔
آٹوگراف پاکستانیوں کی زندگیوں میں اسمارٹ لائف کے تصور کو لائے گا۔ 357 لگژری یونٹس میں بستے خوش گوار رہائشیوں کو آٹوگراف میں رہتے جدید دنیا کی ہر رہائشی ٹیکنالو جی سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا ۔ اس کی 21 منزلوں کے اندر کسی بھی جگہ رہائشی اپنے سونے کے کمرے جیسا آرام محسوس کریں گے۔
بچوں کیلئے آٹو گراف ایک جنت جیسا ہے جہاں ان کیلئے خاص طور پر ایک فن لینڈ پر وقف ہوگا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ بڑوں کو اس پراجیکٹ میں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ اس کے انفینٹی پول کے اندر ہر رہائشی کے پاس دن بھر کی تھکان اتارنے کا بھر پور موقع ہے صرف یہ ہی نہیں رہائشی گرم شاور کو سونا باتھ بھی لے سکتے ہیں ۔
اب بات آتی ہے کہ آخر آٹوگراف میں و ہ کیا بات ہے جو دیگر سکائی رائز میں نہیں تو یہاں 20ویں اور 21ویں منزل پر عظیم الشان سکائی مینشنز واقع ہوں گے جن کی اپنی مخصوص لفٹوں کے ساتھ ساتھ وہاں خدمت کیلئے پر سنل بٹلر بھی موجود ہوں گے یہ انفرادیت اب تک پاکستان کے سکائی رائز میں نہیں ہے ۔