-Advertisement-

نیشنل ہائی وے، موٹر وے پولیس ہایٹیرا ریئل ٹائم باڈی کیمز سے لیس کیا جائیگا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کو جدید بنانے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے جس کے تحت نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدام کے لیے سینے پر آویزاں فرنٹ باڈی کیمز استعمال کرے گی۔

ہایٹیرا اسمارٹ آئی ڈی ایس سسٹم پولیس کے سینے پر آویزاں فرنٹ باڈی کیمز کی ویڈیوز مزکزی کنٹرول افس میں لائیو دکھائے گا اور رئیل ٹائم نگرانی و کنٹرول کے قابل بنائےگا۔

موٹر وے پولیس پش ٹو ٹاک وائس کال کرکے ناخوشگوار اور ہنگامی حالات  سے اگاہ اور ایمرجنسی الارم بجا کر مرکزی انتظامی افس کو اطلاع کرسکے ۔

یہ اقدام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی بحران میں جرائم پیشہ افراد اور قانون شکنی کرنے والوں پر نظر رکھنے کے قابل بنائے گا۔

لاہور موٹر ویز پولیس کے لئے سینے پر آویزاں فرنٹ باڈی کیمروں کی خریداری پرہایٹیرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں ۔

ہایٹیراپاکستان کے جنرل میجر کین ڈائی کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں بھی یہ کیمرے اعلی معیار کی ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہیں۔ ۔ اسمارٹ آئی ڈی ایس سسٹم، باڈی کیمز کے زریعے ریکارڈ ملٹی میڈیا شواہد مرکزی انتظامی آفس کو فراہم کرتا ہے،سسٹم شواہد کو مرکزی اور دیگر جگہوں پر بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ شواہد ویڈیوز کو باآسانی دیکھنے ڈاون لوڈ کرنے ترمیم کرنے اور شیئر کرنے کی سہولت بھی رکھتا ہے ۔

کم وزن چھوٹے اسمارٹ اور پورٹیبل ڈیزائن باڈی کیمز فرنٹ لائن پولیس کے استعمال کے لیے بہترین ہیں۔ یہ کیمرے 30ایف پی ایس پر 1080 پکسل ویڈو ریکارڈنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دس میٹردور تک دیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ یہ ایک پی او سی ڈیوائس ہے جس سے پولیس پش ٹو ٹاک وائس کال بھی کرسکتا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار اور ہنگامی حالات میں ایمرجنسی الارم بجا کر مرکزکو اطلاع کرسکتا ہے۔

ہایٹیرا فرنٹ باڈی کیمزکا دنیا بھر میں سرکاری و نجی اداروں میں استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

واضع رہے کہ معروف کمپنی وال مارٹ امریکہ کی تین ریاستوں میں اپنی ہوم ڈیلیوری ٹیم کی نگرانی کے لیے باڈی کیمز استعمال کررہی ہے ۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -