News

مرکزی حکومت 5 تا 10 اگست کے درمیان تحلیل ہوگی، عبوری وزیر اعظم پنجاب سے ہونگے

ملک میں جاری سیاسی خلفشار کے فوری حل کیلئے محب وطن طاقتور شخصیات نے بلا آخر کرتے ہوئے دبئی میں مقیم سابق صدر اصف زرداری کو "آپریشن کلین اپ” کا واضع پیغام پہنچایا ہے۔ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے صوبہ سندھ کے حوالے سے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں نئے سیٹ اپ کے حوالے سے تعاون کیلئے کہا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو 5 سے 10 اگست کے درمیان مرکزی حکومت تحلیل کرنے کی ہدایات دے فی گئی ہیں جس کے ساتھ 60 تا 80 دنوں میں عام انتخابات کرائے جانے کا اشارہ بھی دیا گیا ہے۔

معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے سیاسی مستقبل کے بارے میں معزز عدالت زیر التوا فیصلوں کے ذریعے کریں گی۔

معتبر ذرائع نے مرکزی حکومت کی تحلیل کے بعد عبوری سیٹ اپ کیلئے سابق گورنر پنجاب سے انٹرویو کے بعد ان کے نام کو حتمی شکل دینے کی اطلاع دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے تمام فیصلہ سازوں کو ملک کے وسیع تر مفاد کی پالیسی پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران کیئے گئے موجودہ حکومت کے تمام فیصلوں بشمول نیب قوانین میں تبدیلی کو "نل اینڈ ووئڈ” قرار دینے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی آئین شکنی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے اس اقدام کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

دوسری جانب شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم صفدر، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ قوم معزز عدالتوں سے فیصلے دیکھے گی۔

ادھر سابق صدر آصف زرداری نے ملک واپسی پر سیاسی اتحاد سے مشاورت شروع کردی ہے

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago