کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا یونٹ فالٹ کے باعث عارضی طور پر غیر فعال کردیا گیا ہے۔
سیمینز اے جی کی جانب سے کمیشنگ فیز کے آخری مراحل کے ایک سکیننگ ٹیسٹ کے دوران اہم فالٹ کا سراغ لگایا گیا یے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ہاربن الیکٹرک اور سیمینز کے ماہرین کی جانب سے نشاندہی کے بعد ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ پلانٹ اب بھی ٹیسٹ رن پر ہے مزید یہ کہ کے فالٹ کی درستگی اور کمیشننگ تک ہنگامی بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی ماہرین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ماہرین کی ٹیم ترجیحی بنیاد پر فالٹ کی درستگی یقینی بنائے گی۔
واضع رہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے تصدیق کرتی ہیں کہ بن قاسم پاور اسٹیشن تھری کے یونٹ میں فالٹ گیس ٹربائن کے ایک مخصوص حصہ میں آیا ہے
ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ بین القوامی ماہرین پر مشتمل ٹیم کی رپورٹ کے مطابق پلانٹ کی مکمل درستگی میں 8 سے 10 ہفتوں کا وقت درکار ہوگا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ یونٹ گزشتہ ماہ متعدد بار مکمل لوڈ پر چل چکا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے، لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…