News

دنیا کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے، یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اٹاوا ویبی نار

کشمیر،پاکستان اوردنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی 5اگست 2019 کو بھارتی کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کی مذمت اور کشمیروں کی لازوال اور عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم استحصال منایا گیا جس کے تحت پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا میں تصویری نمائش کے علاوہ کینیڈین دارلحکومت میں تصاویر سے مزین اہم سڑکوں پر چلتے ٹرک کے ذریع مقامی لوگوں کو کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کرنے کے علاوہ ایک ویبی نار منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ، کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ،سابق پاکستان سفیر کرامت اللہ غوری،کینیڈین مصنف اور صحافی رابرٹ فینٹانہ اور قونصل جنرل پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید نے شرکت کی۔

شرکاء نے کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور جبرواستبداد بالخصوص بے گناہ کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں، اظہار رائے کی آزادیوں پر عائد پابندیوں، جعلی مقابلوں، تلاشی،چھاپے کی کارروائیوں اورحراست کے دوران اذیت، تشدد اور ہلاکتوں، جبری گمشدگیوں، پیلٹ گنز کا بہیمانہ استعمال، گھروں اور املاک کی تباہی و مسماری اور کشمیریوں کو غلام بنانے کیمذموم ہتھکنڈوں کی مذمت کی۔

ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی مصنفانہ جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت دلانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پچھلے تین سالوں میں ظلم و جبر کا ہر حربہ آزمایا ہے لیکن کشمیری عوام کا جذبہ حریت جوں کا توں قائم ہے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے بھارتی حکومت کے 5اگست2019ء کو اٹھائے گئے تمام اقدامات یکطرفہ، غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے چارٹر،چوتھے جینوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے یوم استحصال کشمیر کے دن کی مناسبت سے یوم استحصال کشمیر کے تین سال مکمل ہونے پر بھارت کی نسل پرست بی جے پی حکومت کی جانب سے وادی کشمیر کو ہڑپ کرنے، کشمیریوں کے وسائل پر قبضہ جمانے، کشمیر میں غیر مقامی عناصر کی آبادکاری کے ذریعے کشمیریوں کی اقلیت میں بدلنے، ان کی ثقافتی پہچان کو خطرے میں ڈالنے، انہیں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا کرنے اور غلام بنانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

محبوب علی شیخ

محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago