News

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنے صارفین کے لئے ٹی وی دیکھنے کے عمل میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے اینڈرائڈ (ANDROID) ٹی وی سے آراستہ جدید’ شوق ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس‘ (SHOQ TV SET-TOP BOX) پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا
ہے۔

اس بات کا اعلان پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے صدر و گروپ سی ای او، حاتم بامطرف اور گوگل کی نائب صدر برائے اینڈرائیڈ پارٹنرشپس، ایشیاء پیسفک ریجن(APAC) ،کیرن ٹیو نے اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس(MWC) 2024 کے دوران کیا۔ اینڈرائڈ ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس میں پلے اسٹور سمیت گوگل کی متعدد ایپس کے علاوہ ایک بہترین یوزر انٹرفیس (UI)اور دلکش گرافکس شامل ہیں، جن کی بدولت صارفین کو ٹی وی دیکھنے کے عمل میں بڑی تبدیلی نظر آئے گی۔

نیا اینڈرائڈ ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس استعمال میں انتہائی باسہولت ہے اور صارفین بہترین انداز میں تفریح سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس میں یوٹیوب اور نیٹ فلیکس جیسی پہلے سے انسٹال شدہ ایپس کے ساتھ صارفین اپنا پسندیدہ تفریحی مواد بڑی اسکرین پر دیکھ کر شاندار طریقے سے محظوظ ہوسکیں گے۔ صارفین اپنے فارغ وقت میں ٹی وی اور دیگر ہم آہنگ اینڈرائڈ ایپس کو باآسانی استعمال کرکے اپنے وقت کو خوبصورت اور یادگار بناسکیں گے۔

اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر و گروپ سی ای او، پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G، حاتم بامطرف نے کہا، ”میں گوگل کے اشتراک سے پاکستان میں اینڈرائڈ ٹی وی سے آراستہ جدید شوق ٹی وی باکس کو متعارف کرانے پر نہایت خوش ہوں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے صارفین کے لئے موبائل ورلڈ کانگریس سے ایک منفرد تحفہ لیکر واپس آرہے ہیں۔

گزشتہ چند سالوں سے پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنے قابل قدر صارفین کے لیے مواد اور تفریح کے معیار اور انتخاب کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ٹیلی ویژن اور اینڈرائڈ ایپس کے بڑے پیمانے پر امتزاج کے ساتھ اینڈرائڈ ٹی وی سے لیس نیا شوق ٹی وی باکس ہمارے صارفین کی انٹرٹینمنٹ میں بڑی تبدیلی لائے گا۔“

گوگل کی نائب صدر برائے اینڈرائیڈ پارٹنرشپ (APAC)، کیرن ٹیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”میں شوق ٹی وی باکس کے اجراء پر پی ٹی سی ایل گروپ کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔

شوق اینڈرائیڈ ٹی وی باکس پاکستان میں صارفین کو ٹی وی ایپس کے ایکو سسٹم تک رسائی فراہم کرے گا اور ان کے ٹی وی دیکھنے اور انٹرٹینمنٹ سے محظوظ ہونے کے عمل میں مزید بہتری لائے گا۔ گوگل پاکستان میں اینڈرائڈ ٹی وی پلیٹ فارم سے جدت اور ترقی کو جاری رکھنے کے لئے پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ اشتراک پر خوش ہے۔“

اینڈرائڈ ٹی وی سے لیس نیا شوق ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس 200 سے زائد ٹیلی ویژن چینلز فل ایچ ڈی کی وسیع رینج کے ساتھ پیش کرتا رہے گا۔ یہ نیا سیٹ ٹاپ باکس پی ٹی سی ایل گروپ کی پاکستان میں اعلیٰ معیار کا حالات حاضرہ اور تفریحی مواد فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ ختم شد۔

News Desk

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago