Categories: News

ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن کا فیصلہ کاروباری برادری کے لیے سہولت کا باعث ہے، صدر ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد (پریس ریلیز) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر نے ملک بھر کی تجارتی تنظیموں کی رکنیت کی تجدید کی ڈیڈ لائن میں تین ہفتوں کی توسیع کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس اہم اقدام پر ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او) کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس سے قبل تمام تجارتی تنظیموں کے لیے رکنیت کی تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر تھی۔ ایف پی سی سی آئی نے ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات میں کمی اور عید کی تعطیلات کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر ڈی جی ٹی او سے توسیع کی باضابطہ درخواست کی تھی۔

اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق جدون خان، کیپیٹل ہاؤس کے چیئرمین کریم عزیز ملک اور کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین و صدر حافظ آباد چیمبر ملک سہیل حسین نے متحرک کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

ڈی جی ٹی او نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تجارتی تنظیموں کو رکنیت کی تجدید کے لیے مزید تین ہفتوں کی مہلت دے دی ہے جس کے بعد اب نئی آخری تاریخ 20 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔

عاطف اکرام شیخ اور ایس ایم تنویر نے ڈی جی ٹی او کی جانب سے بروقت فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس توسیع سے ملک بھر کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو ریلیف ملے گا اور وہ تجدید کا عمل مؤثر طریقے سے مکمل کر سکیں گے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم پاکستانی تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

بریگیڈیئر (ر) افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)
سیکرٹری جنرل

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 دن ago