انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپن ریسرچ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سروے رپورٹ میں پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر عوامی اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 69 فیصد عوام وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت سے مطمئن ہیں اور صوبے کی ترقی کو درست سمت میں گامزن قرار دیتے ہیں۔
سروے میں شامل 32 فیصد افراد نے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو شاندار جبکہ 31 فیصد نے اسے اچھا قرار دیا ہے۔ عوامی مقبولیت کے تناظر میں پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب میں 42 فیصد مقبولیت کے ساتھ سرفہرست ہے۔ سروے کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے اجرا نے وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو مزید مستحکم کیا ہے اور 55 فیصد شرکاء نے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے۔
عوامی ترجیحات میں ستھرا پنجاب پروگرام 33 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ دیگر شعبوں میں خواتین کی فلاح و بہبود اور تحفظ 30 فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ 29 فیصد جبکہ شعبہ تعلیم 27 فیصد بہتری کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ 26 فیصد شہریوں نے امن و امان کی صورتحال اور 25 فیصد نے انفراسٹرکچر میں بہتری کو سراہا ہے۔
اس سروے میں 7 ہزار شہریوں کی رائے شامل کی گئی جس میں مردوں اور خواتین کی شرکت کا تناسب 50، 50 فیصد رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق 18 سے 40 برس کے 69 فیصد نوجوانوں نے حکومتی اقدامات پر مثبت ردعمل دیا ہے۔ مجموعی طور پر 65 فیصد شرکاء کا ماننا ہے کہ پنجاب درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ 56 فیصد شہری صفائی اور بلدیاتی خدمات سے مطمئن ہیں۔
سروے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل میں 57 فیصد دیہی اور 43 فیصد شہری علاقوں کے رہائشی شامل تھے۔ رپورٹ میں صحت، تعلیم، مہنگائی میں ریلیف کے اقدامات اور بسنت کی بحالی جیسے امور پر عوامی رائے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو فوج کا سربراہ مقرر کر دیا…
لاہور ہائی کورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود خلاف ورزیوں کے واقعات کا…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔…
ہنگری میں سولہ برس تک اقتدار میں رہنے والے قوم پرست رہنما وکٹر اوربان کو…
جنوبی لبنان کے گاؤں صریفہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم…
امریکی فوج نے مشرقی بحر الکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہے…