Categories: News

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: قومی اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سولہ رکنی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس اور محمد غازی غوری کو شامل کیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ یہ سیریز اگلے ماہ کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 27 اپریل کو کراچی میں شروع ہوگا جو یکم مئی تک جاری رہے گا۔ کھلاڑی 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون میں مصروف کھلاڑی اپنی ٹیموں کی مہم ختم ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے، جبکہ فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑی ٹورنامنٹ کے اختتام پر بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی اذان اویس، امام الحق، محمد غازی غوری، نعمان علی اور ساجد خان فی الحال لاہور میں این سی اے ریڈ بال کیمپ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

پی سی بی نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے کوچنگ اسٹاف کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کی بطور کپتان اور مینٹور خدمات نمایاں رہی ہیں جس میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2006 اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فتوحات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسد شفیق بیٹنگ کوچ اور عمر گل باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

سولہ رکنی اسکواڈ میں شان مسعود کپتان، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، علاقائی امن کے لیے سفارتی کوششوں پر زور

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔…

25 منٹس ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن کے قیام پر زور

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا…

30 منٹس ago

نیوزی لینڈ کا چین کے قریب فوجی پرواز کے اقدام کا دفاع

نیوزی لینڈ نے چین کی جانب سے سکیورٹی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزامات کو…

35 منٹس ago

آبنائے ہرمز کھلنے پر چینی صدر شی جن پنگ بہت خوش ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ…

2 گھنٹے ago

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ایئر چیف مارشل نے سلامی لی

ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد…

2 گھنٹے ago

فارمولا ون تنقید: جارج رسل میکس ورسٹاپن کی حمایت میں سامنے آ گئے

فارمولا ون کے معروف ڈرائیور جارج رسل نے کہا ہے کہ اگر میکس ورسٹاپن کھیل…

3 گھنٹے ago