کوئٹہ (ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کی ہنگامی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے پیپلز ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اہم منصوبے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ یہ منصوبہ جلد ہی فعال کر دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس سروس کا بنیادی مقصد صوبے کے ان علاقوں تک فوری طبی امداد پہنچانا ہے جہاں صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ یہ اقدام حادثات، قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں بروقت طبی امداد فراہم کرکے قیمتی انسانی جانیں بچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ محکمہ صحت میں بہتری لانے اور عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔ اس سروس کے ذریعے مریضوں کو دور دراز علاقوں سے بڑے ہسپتالوں تک منتقلی میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…