Categories: News

امریکی تجاویز پر ایران کا جواب آج متوقع ہے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو تنازع کے خاتمے کے لیے پیش کردہ تجاویز پر ایران کی جانب سے جمعہ کے روز جواب کا انتظار ہے۔ روم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ تہران کی جانب سے ملنے والا جواب سنجیدہ ہوگا تاکہ مذاکرات کا باقاعدہ عمل شروع کیا جا سکے۔

مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کی ایرانی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر اپنے حق ملکیت کا دعویٰ کر رہا ہے جسے معمول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ اٹھائیس فروری کو امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران نے بڑی حد تک آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جبکہ بعد ازاں امریکہ نے بھی ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ کر لیا تھا۔ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ بہتری پاکستان کی ثالثی میں جاری امن عمل اور آٹھ اپریل سے نافذ جنگ بندی کے تسلسل کی امید پر دیکھی گئی تھی۔

تاہم جمعہ کے روز آبنائے ہرمز میں ایرانی اور امریکی افواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں دوبارہ مندی دیکھی گئی ہے جس سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی آبی گزرگاہ کو کھولنے کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحری جہازوں پر ایرانی فائرنگ کے جواب میں کارروائی کرنا مجبوری تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے فائر نہیں کیا بلکہ ایرانی جانب سے حملہ کیا گیا۔ دوسری جانب ایران کی مرکزی عسکری کمانڈ کا کہنا ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب امریکی جہازوں نے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی شہری آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام نے اپنے حریف پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago