پاکستان میں آٹوموبائل کی صنعت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور اپریل 2026 کے دوران گاڑیوں کی فروخت 22 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار اور عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں فروخت میں 108 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اعداد و شمار میں کاریں، ایل سی ویز، وینز، جیپیں اور الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔
مالی سال 2026 کے ابتدائی دس ماہ کے مجموعی اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو گاڑیوں کی فروخت میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 100 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
اس نمو کی بنیادی وجوہات میں خریداری کی سرگرمیوں میں تیزی، آٹو فنانسنگ میں تسلسل اور اہم شعبوں میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ شامل ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو مارچ میں رمضان کے باعث فروخت میں کمی کے بعد اپریل میں حجم 42 فیصد بڑھ گیا ہے جس سے مارکیٹ میں بحالی کا رجحان ظاہر ہوتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…