فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 235 اے کے مطابق گھریلو بجلی صارفین ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی سے مشروط ہیں بشرطیکہ ان کے ماہانہ بل 75 ہزار روپے سے زائد ہوں۔
بجلی کے گھریلو صارفین جن کے ماہانہ بل رقم 75 ہزار سے کم ہیں وہ ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجلی کے گھریلو صارف جن کے ماہانہ بل 75 ہزار سے زائد ہیں وہ ٹیکس کی شرح کے مطابق، 7 اعشاریہ 5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہیں۔
تاہم ، ماہانہ بل کی رقم 75،000 سے کم ہونے کی صورت میں صفر فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ہے۔