-Advertisement-

خاتون کو امتیاز اسٹور پر خریداری مہنگی پڑگئی، 14 سو کی بجائے 14 ہزار کی کٹوتی

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کراچی میں واقع بڑے سپر اسٹورز کے خلاف غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء کی مبینہ فروخت، ٹریفک کی روانی میں خلل اور غیر قانونی پارکنگ کی کئی شکایات کے بعد اب کریڈٹ کارڈ پر ہزارون روپے کی اضافی رقوم منہا کئے جانے کی شکایات منظر عام پر آرہی ہیں۔

یکم جنوری کو  ایک خاتوں صارف نے امتیاز اسٹور خالد بن ولید برانچ سے ایک ہزار چار سو چوالیس روپے بیاسی پیسے کی خریداری کے رقم نیشنل بینک یونین پے کارڈ سے چارج کروائی لیکن مزکورہ رقم کی بجائے امتیاز اسٹور کے کیش کاؤنٹر عملے نے کارڈ سے 13 ہزار روپے کی اضافی کٹوتی کی۔ حاصل کردہ رسیدوں سے واضع ہے کہ خریداری کی اسٹور رسید اور کارڈ چارج کرانے کی رسید پر ایک ہی تاریخ اور وقت درج ہیں۔ لیکن خاتوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے اسٹور کی غلطی کی نشاندہی پر بھی  13 ہزار روپے کی اضافی رقم واپس نہیں کی گئی۔

خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ امتیاز اسٹور انتظامیہ غلطی تسلیم کرنے کے باوجود رقم کی واپسی کے لئے حیلے بہانے کررہی ہے۔

خاتون اور ان کے اہل خانہ نے امتیاز اسٹور کے مبینہ فراڈ اور رقم کی واپسی نہ ہونے پر مجبورا” اپنا مسئلہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ امتیاز اسٹور کی خریداری ک بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے اعلٰی حکام اور شہری انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ شہر میں قائم تمام سپر اسٹورز کے عملے کی صارفیں کے ساتھ بدسلوکی اور ان اسٹور مالکان کی کاروباری تنظیموں کے ساتھ ملی بھگت سے ٹریفک قوانین اور غیر معیاری اور اضافی قیمتوں پر اشیاء کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

واضع رہے کہ امتیاز اسٹور مالکان کے کراچی چیمبر اور وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کی اعلٰی قیادت سے قریبی تعلقات ہیں جس کے باعث انہیں مبینہ طور پر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے اور سینکڑوں شکایات کے بارجود انتظامیہ کی جانب سے چشم پوشی کی جارہی ہے۔

ادھر فیڈرل بورڈآف ریوینیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے سپر اسٹور کے کیش کاؤنٹرز کو ادارے کی ویجیلنس ٹیموں نے اپنے رڈار پر رکھ لیا ہے جن کے ذریعے ان اسٹورز کی مجموعی آمدنی، اخراجات اور ٹیکس کا موازنہ کیا جائے گا۔

سی این جی کی بندش کے خلاف اسٹیک ہولڈرز کا سوئی گیس ہیڈ آفس پر زبر دست مظاہرہ

واضع رہے کہ ایف بی آر کے کراچی شہر میں لارج ٹیس یونٹس (ایل ٹی یو) اور آر ٹی یو کو کاروباری اداروں کی ٹیکس تشخیص کے لئے اضافی اختیارات دیئے گئے ہیں تاکہ ٹیکس چوری یا اضافی آمدن چھپانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
یوسف حنیف
یوسف حنیف
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، بلاک چین سرٹیفائڈ یوسف حنیف گزشتہ تین برس سے فری لانس آن لائن بزنس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ ٹریڈ انڈ انڈسٹری رپورٹنگ کے علاوہ یوسف حنیف وی لاگر بھی ہیں۔ اپنی مختصر ویڈیوز کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔
یوسف حنیف
یوسف حنیف
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، بلاک چین سرٹیفائڈ یوسف حنیف گزشتہ تین برس سے فری لانس آن لائن بزنس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ ٹریڈ انڈ انڈسٹری رپورٹنگ کے علاوہ یوسف حنیف وی لاگر بھی ہیں۔ اپنی مختصر ویڈیوز کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -