-Advertisement-

ون وے کی خلاف ورزی: 193 ڈرائیور گرفتار، 163 ایف آئی آرز درج اور 11 لاکھ روپے کے جرمانے

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کراچی ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے لیکن کراچی کے عوام خصوصا” پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار پھر بھی باز نہ آئے۔ جمعہ کے روز یعنی ون وے کی خلاف ورزی کی خصوصی مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے شہر کے سات ڈسٹرکٹس میں کاروائیاں شروع کریں۔

معاشی حب کے ڈسٹرک ساؤتھ، سٹی، سینٹرل، ایسٹ، ویسٹ، ملیر اور کورنگی میں جمعہ کے روز وے وے کی خلاف ورزیوں کے 4765 واقعات رپورٹ ہوئے۔ خصوصی مہم کے پہلے روز  شام چھے بجے تک 193 ڈارئیوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ٹریفک قوانین توڑنے کے جرم میں 163 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری: ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ اب میڈیکل کٹ بھی ملے گی

خصوصی مہم کے پہلے روز ون وے کے خلاف ورزی پر 11 لاکھ 46 ہزار 650 روپے کے جرمانے کئے گئے۔

مہم کے پہلے روز ساؤتھ میں 761، سٹی میں 571، سینٹرل میں 840، ایسٹ میں 1552، ملیر میں 460 اور کورنگی میں ون وے کی خلاف ورزی پر 287 افراد پر جرمانے اور دفعہ 279 کے تحت قانونی کاروائی کی گئی۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے شہریوں سے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کرکے خود کو، اپنے پیاروں کو اور دوسروں کی حاسثات سے بچائیں۔

ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر سعید غنی برہم، الزام ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا

ڈاکٹر کلیم امام نے ڈی آئی جی ٹریفک کو انتہائی سنجیدہ اور سخت اقدامات کرتے ہوئے خصوصی مہم کو موثر بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نہ شہری نہ صرف خصوصی مہم کے دوران بلکہ عام حالات میں بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

آئی جی سندھ نے ٹریفک افسران، اہلکاروں اور علاقہ پولیس کو ون وے کے علاوہ مجموعی ٹریفک قوانین کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

 کراچی کی سڑکوں پر اب مینٹیننس فری الیکٹرک بائیک چلے گی

اہم خبریں

-Advertisement-
یوسف حنیف
یوسف حنیف
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، بلاک چین سرٹیفائڈ یوسف حنیف گزشتہ تین برس سے فری لانس آن لائن بزنس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ ٹریڈ انڈ انڈسٹری رپورٹنگ کے علاوہ یوسف حنیف وی لاگر بھی ہیں۔ اپنی مختصر ویڈیوز کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔
یوسف حنیف
یوسف حنیف
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، بلاک چین سرٹیفائڈ یوسف حنیف گزشتہ تین برس سے فری لانس آن لائن بزنس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ ٹریڈ انڈ انڈسٹری رپورٹنگ کے علاوہ یوسف حنیف وی لاگر بھی ہیں۔ اپنی مختصر ویڈیوز کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -