پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے تحت دو روزہ زمین ایکسپو 2020 یکم فروری کو ایکسپو سنٹر کراچی میں منعد کیا جائےگا جس میں ملک بھر سے 140 سے زائد ڈویلپرز اور بلڈرز اپنے پراجیکٹ شو کیس کریں گے۔ نمائش کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ پراپرٹی نمائش ایکسپو سنٹر کے ہال نمبر 4، 5اور 6 میں منعقد کی جائےگی۔ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی یکم فروری کو زمین ڈاٹ کام کے سی ای اوذیشان علی خان کے ہمراہ کریں گے۔
زمین ڈاٹ کام پورٹل کے تحت پاکستان اور دبئی میں 19 نمائشیں منعقد کی جاچکی ہیں ، جن میں اب تک 1608 سے زائد نمائش کنندگان اپنی پراپرٹیز کی کامیاب نمائش کر چکے ہیں جبکہ ان نمائشوں میں مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں : مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سود 25۔13 پر برقرار
زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا ہے کہ اس سال 2020 کا آغاز کراچی ایکسپو سے کیا جارہا ہے جس کے ذریعے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں انڈسٹری کی ترقی کیلئے ضروری ہے اور زمین ڈاٹ کام روز اول سے اسی عزم کے ساتھ میدان عمل میں سرگرم ہے۔
ذیشان علی خان نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے معروف ادارے ہمارے ساتھ زمین ایکسپو 2020 میں موجود ہیں بلکہ بہت سی کمپنیاں دوبارہ بھی شرکت کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایکسپو کی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس سال کا آغاز کامیاب ایکسپو سے ہوگا۔
واضع رہے کہ گزشتہ سال منعقد ہونے والی زمین ایکسپو میں پراپرٹی شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں : پاکستان پیٹرولیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عمر کی حد کے قانون کی دھجیاں اڑادیں