پاکستان

گوادر میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی کا خاتمہ، نوٹیفیکیشن جاری

گزشتہ چار سال سے گوادر میں عائد ہر قسم کی تعمیرات پر فی الفور پابندی ہٹا لی گئی ہے۔ ادارہ ترقیات گوادر ( گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی جانب سے جمعہ کے روزجاری کردہ نوٹی فیکیشن میں جی ڈی اے  ایکٹ 2003 کے سیکشن 9 کے تحت تجارتی، رہائشی، ریکریئشنل، ویئر ہاؤسسز کے لیئے این او سیز کا اجراء اب ممکن ہوگا۔

واضع رہے کہ گزشتہ چار سال سے گوادر ماسٹر پلان نہ ہونے کی وجہ سے ہر قسم  کی تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی معاونت سے گوادر کے اسمارٹ سٹی ماسٹر پلان کی منظوری کے بعد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

گوادر ماسٹر پلان نہ ہونے کی وجہ سے ہر قسم  کی تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی تھی

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کی نقول تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں۔

جی ڈی اے کے اس اقدام کو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے چیرمین محسن شیخانی نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کے آغاز سے گوادر میں سرمایہ کاروں کو ترغیب ملے گی۔

محسن شیخانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گوادر میں ہر قسم کی تعمیراتی پابندیوں کے خاتمے سے خصوصا” بلوچستان کے ہزاروں افراد کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں آباد حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔

تعمیراتی پابندیوں کے خاتمے سے خصوصا” بلوچستان کے ہزاروں افراد کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے، محسن شیخانی

آباد کے چیرمین کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں سندھ اور خصوصا” کراچی میں بلند و بالا تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی اور اس شعبے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کی دور کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت کی توجہ سے تعمیراتی شعبے کے ذریعے اربوں روپے کا ریوینیو حاصل ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی ہزاروں افراد کے روزگار کا ذریعہ بھی بنے گا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں ہائی رائز کی اجازت احسن اقدام ہے، حکومت کراچی پر بھی فوری توجہ دے، محسن شیخانی

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

انٹالیا ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم…

1 گھنٹہ ago

صدر مملکت کا ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کا تحفظ…

3 گھنٹے ago

لاہور ہائی کورٹ: واپڈا اور ڈسکوز کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ برقرار

لاہور ہائی کورٹ نے واپڈا اور پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے گریڈ 17 کے افسران…

3 گھنٹے ago

حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کی فیول سبسڈی جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر…

5 گھنٹے ago

پوپ فرانسس کا مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بڑھتے ہوئے خطرات پر اظہارِ تشویش

پوپ لیو چہار دہم نے کیمرون کے دورے کے دوران مصنوعی ذہانت کے تیزی سے…

5 گھنٹے ago

ایران نے افزودہ یورینیم ہٹانے سمیت تمام شرائط مان لیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ…

6 گھنٹے ago