پاکستان

کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعات کا کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر سے تعلق نہیں

کراچی(08اگست، 2020) – پریس کو جاری کردہ بیان میں، کے الیکٹرک نے حالیہ مون سون اسپیل کے دوران مقامی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کئے گئے کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعات پر شدیددکھ کا اظہار کیا ہے۔ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے، کے الیکٹرک شہریوں کی خیر و عافیت کیلئے بارشوں سے متعلق احتیاطی اور حفاظتی پیغامات باقاعدگی سے جاری کرتا رہا ہے۔تاہم ادارے نے آج رپورٹ ہونے والے کرنٹ لگنے کے 7 حادثات پر شدیدتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات پانی کی موٹر،بجلی کے انفراسٹرکچر پرنصب دیگرناقص وائرز جن کا تعلق کے الیکٹرک سے بالکل نہیں اور غیر قانونی کنڈوں کے استعمال کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں واضح کیا ہے کہ کرنٹ لگنے کے واقعات کا کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ پاور یوٹیلیٹی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

کے الیکٹرک نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ انسانی جان کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے پاور یوٹیلیٹی نے سیفٹی سے متعلق آگاہی پیغامات بھی جاری کئے ہیں جن میں شہریوں کو پاور انفراسٹرکچر سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

کے الیکٹرک اندرونی ناقص وائرنگ اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درپیش خطرات کے بارے میں الیکٹریکل انسپکٹر کو متعدد بار خط لکھ چکی ہے جبکہ اس حوالے سے حالیہ خط جون کے شروع میں لکھا تھا۔ کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر پو موجود تجاوزات ان حادثات کی بڑی وجہ ہیں جیسا کہ حالیہ واقعات میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بیشتر واقعات غیر قانونی کنڈوں کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے مقامی اداروں کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رکھے گی۔

راحیل جنید

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago