پاکستان

بی ایم جی کے تمام 15امیدوار کراچی چیمبر کے انتخابات میں بلامقابلہ منتخب

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے انتخابات برائے2020-22 کے لیے بزنس مین گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر20 ا میدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں تمام امیدواروں کا تعلق بی ایم جی سے تھا۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جن میں سے 5 کاغذات نامزدگی کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا جس کے نتیجے میں باقی رہ جانے والے بی ایم جی کے تمام 15 امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہوا اور اس طرح کے سی سی آئی کے انتخابات برائے 2020-22 میں بی ایم جی کے تمام 15 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی نے اس موقع پر اللہ عزوجل کا شکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ بی ایم جی گزشتہ 23 سالوں سے ایک سیٹ ہارے بغیر تمام نشستوں پرکامیابی حاصل کرتا آرہا ہے اور 2018 کے انتخابات میں مخالفین کو دگنے ووٹوں سے بدترین شکست دی۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے اس سال بھی بی ایم جی اینز بلامقابلہ فتح سے ہمکنار ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ 23 ویں سال کامیابی بزنس مین گروپ کی عوامی خدمات کا اعتراف ہے جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ تاجروصنعتکار برادری کی اکثریت بی ایم جی کی پالیسیوں سے متفق ہے کیونکہ وہ یہ جانتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ بی ایم جی اینز ہی ان کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں۔چیئرمین بی ایم جی نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب بی ایم جی اینز اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروصنعتکار برادری کی بہتر وکالت کرنے کی کوشش کریں گے اور بی ایم جی کے عوامی خدمت کے مقصد کو آگے بڑھانے میں اپنابھرپور کردار ادا کریں گے۔

بی ایم جی کے کامیاب امیدواروں میں محمد ثاقب، ایم شارق وہرہ، شمس السلام خان، محمد حنیف ایوب، قاضی ذاہد حسین،محمد ہلال شیخ، محمد علی، شیخ مدثر رفیق مگون، تنویر احمد باری، جاوید صدیق، چودہری محمد ذاہد بشیر، احمد عظیم علوی، محمد اقبال خمیسانی، ظہیر احمد اور فیض احمد شامل ہیں۔

جیسا کہ منیجنگ کمیٹی کے اراکین بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں لہٰذا 19ستمبر2020کو منیجنگ کمیٹی کے عام انتخابات اب نہیں ہوں گے جبکہ کے سی سی آئی کے عہدیداران برائے 2020-21کے لیے انتخابات شیڈول کے مطابق جمعرات 24ستمبر2020 کو منعقد ہوں گے جن میں بی ایم جی کے امیدوارایم شارق وہرہ بحیثیت صدر، ثاقب گڈلک بحثیت سینئر نائب صدر اورشمس السلام خان بحیثیت نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہوں گے کیونکہ پوری مینیجنگ کمیٹی بی ایم جی ارکان پر مشتمل ہے۔

راحیل جنید

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago