پاکستان

اسٹیٹ بینک نے مقامی کمپنیوں کو عالمی تسلیم شدہ ڈجیٹل سروس پرووائیڈرز سے خدمات کی خریداری کے عوض فوری ادائیگی کی اجازت دیدی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان میں کاروبار کرنے کی آسانی کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے پاکستان میں کمپنیوں کو کسی پریشانی کے بغیر عالمی طور پر تسلیم شدہ ڈجیٹل سروس پرووائیڈر کمپنیوں سے ڈجیٹل خدمات کی خریداری کے عوض فوری ادائیگی کرنے میں مدد دینے کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔اب مقامی کمپنیاں ان عالمی کمپنیوں سے اشتہارات، ہوسٹنگ، ڈیٹا بیس رسائی، اکاؤنٹنگ مینجمنٹ، استعداد کاری اور کسٹمر سپورٹ وغیرہ سمیت مختلف خدمات تک کسی ضوابطی منظوری کے عمل کے بغیر فوری رسائی حاصل کرسکیں گی۔ اس سہولت سے مقامی طور پر اور بیرون ملک صارفین تک ان کی رسائی میں اضافہ ہوگا جس سے انہیں اپنی موجودگی بڑھانے اور کارکردگی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

نومبر 2019ء میں اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے خدمات کی خریداری کے لیے ایک فریم ورک متعارف کرایا تھا جس کے تحت کمپنیاں اسٹیٹ بینک میں اپنا کنٹریکٹ رجسٹر کرانے کے بعد خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔ تاہم بعض کاروباری اداروں نے بتایا تھا کہ انہیں اس طریقہ کار میں ڈجیٹل سروس پرووائیڈرکمپنیوں کو ادائیگی کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تمام متعلقہ فریقوں سے تفصیلی مشاورتی عمل کے بعد ’’ادائیگی بعوض رسید کی بنیاد‘‘ پر ایک بہت آسان عمل متعارف کرایا گیا ہے جس میں مذکورہ بالا موجودہ فریم ورک کے علاوہ سالانہ حدود ہیں ۔

اب بینکوں کو ہر مقامی کمپنی کے لیے ڈجیٹل سروسز پر زیادہ سے زیادہ 200,000 ڈالر سالانہ تک زر مبادلہ جاری کرنے کی عمومی اجازت ہےجو بنیادی طور پر 62 ڈجیٹل سروس پرووائیڈر کمپنیوں (بشمول ان سے منسلکہ اداروں) کو حاصل ہے جن کی فہرست اسٹیٹ بینک کے ذیل میں دیے گئے سرکلر پر موجود ہے ۔ تاہم اس حد کے اندر مجاز ڈیلرز اُن ڈجیٹل سروس پرووائیڈرز کو زیادہ سے زیادہ 25000 ڈالر سالانہ تک کا زر مبادلہ جاری کرسکتے ہیں جو اس لسٹ میں شامل نہیں۔

بینک ان ادائیگیوں کے لیے اپنے کلائنٹس کو ڈجیٹل چینلز کی پیش کش کرسکتے ہیں۔

یوسف حنیف

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، بلاک چین سرٹیفائڈ یوسف حنیف گزشتہ تین برس سے فری لانس آن لائن بزنس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ ٹریڈ انڈ انڈسٹری رپورٹنگ کے علاوہ یوسف حنیف وی لاگر بھی ہیں۔ اپنی مختصر ویڈیوز کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago