پاکستان

ایف پی سی سی آئی میں نئے سیکر یٹر ی جنرل کی تقریری

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے ٹریڈ آرگنا ئز یشن آرڈیننس آف پاکستان کے قوانین کے مطا بق محمد اقبال تا بش کو 19اگست 2020سے ایف پی سی سی آئی کا سیکر یٹر ی جنرل تقرر کر دیا۔صدرایف پی سی سی آئی،نائب صدور، ممبرز ایچ آرکمیٹی اور نامور تاجر رہنما زکریا عثمان، سینیٹر حاجی غلام علی، شیخ اسلم، خرم سعید، نا صر حیات مگو ں، حاجی عبدالغنی عثمان، میاں شوکت احمد، مرزا عبدالراحمن، میاں زاہد حسین نے محمد اقبال تا بش کی بحیثیت سیکر یٹر ی جنرل کی تقرری کو انکے قو می اور بین الاقوامی سطح پرمختلف اداروں میں کام کر نے کے تجر بے کو ایف پی سی سی آئی کے لیے خوش آئند اُمید قرار دیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹر ی جنرل کی تقر ری سے پہلے محمد اقبال تا بش پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کا رپو ریشن کے چیف ایگز یکٹو آفیسر کی حیثیت سے وزارت صنعت و پیداوار (PIDC) اور بحیثیت سیکر یٹر ی جنرل سارک چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

انہو ں نے ٹر یڈ ڈویلپمنٹ اتھا رٹی آف پاکستان کے WTOسیل میں سنیئرماہر معیشت اور ہیڈ کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے اور دیگر اہم اسا ئمنٹس کے علاوہ ڈائر یکٹرآر اینڈ ڈی کے طور پر ایف پی سی سی آئی میں اپنی خدمات بھی سر انجام سے چکے ہیں۔محمد اقبال تا بش کی قو می اور بین الااقوامی اداروں کے ساتھ طویل وابستگی رہی ہے جس میں ممبر اکنا مک ایڈوائزری کو نسل (UNESCAP)بحیثیت آبزرور ورلڈبینک کے انو سمنٹ کلا ئمنٹ فنڈ زپر وگرام آن کلا ئمنٹ،Resilience، اسٹیک ہو لڈر ایڈوائزری نیٹ ورکCIF، ایسٹرنگ کمیٹی ممبر آف سو ئینڈن اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ South and East Asia اور بین الاقوامی تجا رت کے فرو غ کے لیے بز نس کو نسل کے اعزازی سیکر یٹر ی جنرل، China-South Asia Business Councilکے ممبر ایڈ وائزر ی کمیٹی اور متعدد UNDPاور ورلڈبینک کے پروجیکٹس سے وابستہ رہ چکے ہیں۔

علمی طور پر محمد اقبال تا بش ایک معر وف یو نیو رسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں، مینجمنٹ سا ئنسز Financeمیں ایم فل کی ڈگری حاصل کی، اکنا مکس کے ساتھ بز نس ایڈ منسٹر یشن میں ما سٹر ز کی ڈگر ی بھی حاصل کی ہے۔ انہو ں نے تجا رت، معا شیا ت، بین الاقوامی اور علاقائی را بطو ں، توانائی، آب وہوا کی تبدیلی اور اس طر ح کے کئی شعبو ں کی تر قی کے لیے متعد د اشا عتو ں میں بحیثیت مصنف اپنا کردار ادا کیاہے۔

راحیل جنید

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago