پاکستان

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران فارن کرنسی قرضوں کے تصیفے کی مدت بڑھا دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران صنعت کو تقویت دینے کے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو مزید سہولت دی ہے اور ایف ای 25 قرضوں کے تحت ان کے برآمدی و درآمدی قرضوں کے تصفیے کے لیے 180 دن کی مہلت کی اجازت دی ہے۔

اب اگر برآمد کنندگان کو کورونا وبا کے باعث برآمدی آمدنی کی وصولی میں تاخیر کا سامنا ہو تو بینک ایف ای 25 قرضوں کے تصیفے کے لیے انہیں 180 دن تک کی مہلت دے سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ اگر اصل برآمدی معاہدہ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ہو تو اب بینک 180 ایام کی مہلت کے دوران متبادل معاہدے کے ذریعے برآمد کنندگان کو ایف ای 25 قرضوں کے تصفیے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایف ای 25 قرضوں کی میعاد میں بھی 180 دن کی توسیع کی اجازت دی ہے۔

یہ سہولت برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو ان کے 30 ستمبر 2020ء تک میعاد پوری کرنے والے فارن کرنسی قرضوں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ تفصیلات کے لیے:
http://www.sbp.org.pk/epd/2020/FECL17.htm
اسٹیٹ بینک اپنے اس غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں اس غیریقینی دور میں ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں سے مل کر کام کرتا رہے گا۔

راحیل جنید

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago