پاکستان

شہر کھنڈر بنانے والوں کا محاسبہ کیا جائے ۔ میاں زاہد حسین

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معاشی شہہ رگ ہے اور67 فیصد ٹیکس کراچی سے وصو ل کیا جا تا ہے لہٰذا کراچی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ےہ ملکی معیشت سے کھلواڑ ہو گا ۔ کراچی کو پانی اور بجلی صحیح مقدار میں بلا تعطل فراہم کیا جائے ۔ کراچی پر کنٹرول کے لئے لڑنے والے سیاستدان اسکی حالت زار کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ورنہ ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔

کراچی کو اندھیروں کا شہر بنانے والوں کو محاسبہ کیا جائے اور اسے دوبارہ روشنیوں کو شہر بنایا جائے ۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی رسہ کشی، لسانی کشیدگی، اداروں کی نا اہلی، تباہ حال انفراسٹرکچر ،کرپشن کے نہ ختم ہونے والے سلسلے اورا سٹریٹ کرائمز نے کراچی کو کرچی کرچی کر کے رکھ دیا ہے ۔

تمام اہم ادارے بشمول کے الیکٹرک ،واٹر بورڈ، کے ایم سی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وغیرہ نا اہلی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور کراچی کو پسماندگی میں دھکیل رہے ہیں ۔

کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ، سماجی زندگی دشوار ہو گئی ہے اور عوام کی زندگی مشکلات سے بھرتی جا رہی ہے ۔ موجودہ بارشوں نے کراچی کے تمام متعلقہ اداروں اور اسکے انفراسٹرکچر کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ۔

اہلیان کراچی والے بپھرے نالوں کے ابلتے گندے پانی میں گر کر مدد کو پکار رہے تھے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ دنیا کے کسی پسماندہ ترین شہر کے باسی ہیں ۔ مارکیٹوں میں سامان سے زیادہ گندگی ہے ۔

کے الیکڑک عوام اور صنعتوں کے لئے عذاب بنا ہوا ہے،6,6 گھنٹے لو ڈ شیڈنگ ، لوڈ مینجمنٹ اورمرمت کے نام پر بجلی بند رکھی جاتی ہے اور ادارہ جاتی بحران ہیں کہ بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں ۔

صنعتوں میں بجلی، گیس اور پانی نہیں ہے، نلکوں میں پانی نہیں ہے مگر سڑکوں گلیوں اور بازاروں میں گٹر کا پانی ٹھاٹےں مار رہا ہے جو عوام کو بیماریوں میں مبتلاء کر رہا ہے ۔ اسپتالوں سے ڈاکٹر اور ادویات غائب ہو چکی ہیں اور شہر بھر میں کیڑے مار و جراثیم کش اسپرے کا کوئی انتظام نہیں ۔

صنعتی علا قوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں اور پاءپ لائنوں ،پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کا حال برا ہے ۔ زیادہ ترترقیاتی کام صرف کاغذوں میں ہو رہے ہیں اور اگر کہیں کچھ ہو بھی رہا ہے تو انتہائی سست روی کا شکار ہے جبکہ زمینوں پر قبضے معمول بن چکے ہیں ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوریوں ، فرسودہ تھانہ کلچر، جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ اور حکومت کے مسلسل تغافل نے کراچی کو جرائم پیشہ افراد کی جنت بنا دیا ہے جنھوں نے عوام اور کاروباری برادری کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔

وفاقی ،صوبائی اور شہری انتظامیہ کے مابین اختیارات کی جنگ، نا اہلی اور کرپشن نے اس شہر کو تباہ و برباد کر ڈالا ہے ۔

عوام ، صنعتکار اور تاجر بری طرح پس رہے ہیں ۔ جب تک تمام ادارے مل کر نیک نیتی سے کام نہیں کریں گے کراچی کے مسائل حل نہیں ہو نگے ۔

blackstone

Recent Posts

چاند کی تسخیر: چین کا امریکا کو نیا چیلنج، 2030 تک چاند پر قدم رکھنے کا عزم

چین خلاء میں امریکہ کی بالادستی کو چیلنج کرنے کے لیے کمر بستہ ہو گیا…

1 گھنٹہ ago

پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل بروز بدھ سے شروع ہوں گے جس…

1 گھنٹہ ago

اداکارہ آئینہ آصف کا سیٹ پر سینئر اداکاروں کے نامناسب رویے کے بارے میں انکشاف

اداکارہ عینا آصف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے چاند رات خصوصی شو…

2 گھنٹے ago

انسداد دہشت گردی عدالت: پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری 21 مئی تک روک دی گئی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری…

3 گھنٹے ago

26 نومبر احتجاج کیسز: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چھبیس نومبر کو سنگجانی جلسے، سپریم کورٹ…

3 گھنٹے ago

ایران جنگ کے باعث التوا کے بعد، امریکی صدر ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی کے وسط میں چین کا دورہ کریں گے جہاں ان…

3 گھنٹے ago