پاکستان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مکمل لاک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے ایس اوپیز پر بیس فیصد عمل درآمد ہورہا ہے اگر ایس اوپیز پر عمل نہ ہوا تو ہندوستان جیسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا ہڑے ایک ہفتے دیکھیں گے ایسی ہی صورتحال رہی تو مکمل لاک ڈائون لگائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا عوام سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لئے فوج طلب کی ہے ۔گوجرانوالہ ,ملتان میں کافی حد تک وینٹیلیٹرز کی گنجائش ختم ہورہی ہے ,کے پی میں کورونا کی صوتحال تشویشناک ہے ۔کراچی میں بہتر ہے اگر کراچی میں خراب ہوئی تو صورتحال بہت خراب ہوگی تاجر مکمل ایس اوپیز پر عمل کرائیں۔

انہوں نے کہا سترہ لاکھ ویکسین لوگوں ں کو لگا چکے ہیں ۔صوبے بھی ویکسین خریدیں ,بلاول بھٹو کی تنقید بلاوجہ ہے تینوں اسپتال بدانتظامی کی مثال تھے ہم انہیں بہتر کررہے ہیں ۔سندھ میں صحت کارڈ متعارف کرانا چاہتے ہیں جس کے لئے سندھ حکومت پچاس فیصد دینے کو تیار نہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا جہانگیر ترین پر کیسز پی ٹی آئی پر نئی بات نہیں ,جہانگیر ترین کیسز کا سامنا کریں گے ۔اپوزیشن حساس معاملات پر سیاست نہ کرے ۔یہ ملکی مفاد میں نہ ہو۔ الیکشن قوانین کو بہتر بنانے کے لئے اصلاحات لائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پروفیشنل صحافیوں کے لئے ہائوسنگ اسکیم لارہے ہیں۔

یوسف حنیف

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، بلاک چین سرٹیفائڈ یوسف حنیف گزشتہ تین برس سے فری لانس آن لائن بزنس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ ٹریڈ انڈ انڈسٹری رپورٹنگ کے علاوہ یوسف حنیف وی لاگر بھی ہیں۔ اپنی مختصر ویڈیوز کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago