نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو اٹھارہ مریض انتقال کر گئے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 95 ہزار 627 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 55 ہزار 128 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 611 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.17 فی صد رہی۔
دوسری طرف ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی ہے، اسلام آباد میں وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد فوج نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالیں۔
کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاک فوج کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، خط میں آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات لینے کے لیے درخواست کی گئی ہے، سندھ میں پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…