پاکستان

وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر جمعہ کو سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ کے دیگر وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی محنت کشوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے، دورے کے دوران دونوں اطراف باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، دورے کے دوران بہت سے دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان دورے کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف، ورلڈ مسلم لیگ کے کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم، ال عیسیٰ اور مکہ اور مدینہ میں حرمین شریفین کے آئمہ کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان جدہ میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ عقیدے، تاریخ، اور باہمی تعاون پر مبنی طویل اور تاریخی تعلقات استوار ہیں، پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین کو بے حد احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور بالخصوص امت مسلمہ کو درپیش معاملات پر قریبی تعاون موجود ہے، سعودی عرب جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کا رکن ہے، اسکے علاوہ سعودی عرب اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ بیس لاکھ سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم اور دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قریبی تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ میں باقاعدہ اعلیٰ سطحی دوطرفہ دورے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

محمد یاسر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، سینئر صحافی محمد یاسر پندرہ برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں، بزنس، ٹیلیکام، فنانس اور ٹیکنالوجی سیکٹرز پر عبور رکھتے ہیں۔ محمد یاسر نیشنل انگلش اور اردو ڈیلیز میں بحیثیت سینئر رپورٹر فرائض انجام دے چکے ہیں

Recent Posts

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا…

7 منٹس ago

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی پاسپورٹ سروسز دو روز کے لیے معطل

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے سسٹم کی دیکھ بھال کے باعث پاسپورٹ سروسز کو…

1 گھنٹہ ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جیل میں علاج ممکن نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران…

1 گھنٹہ ago

یومِ مزدور: صدر آصف علی زرداری کا محنت کشوں کو خراجِ تحسین، حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام…

2 گھنٹے ago

ایئرپورٹ سیکیورٹی معاہدوں سے متعلق خبریں مبالغہ آرائی پر مبنی قرار

ایئرپورٹ سیکیورٹی کے لیے دو اعشاریہ چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور بیس ارب…

2 گھنٹے ago

لندن میں چاقو زنی کے واقعہ کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ ‘شدید’ قرار

برطانیہ نے شمالی لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں دو یہودی شہریوں پر چاقو کے…

3 گھنٹے ago