پاکستان

آئل ماکیٹنگ کمپنیوں پر جرمانے کی بجائے بلیک لسٹ کیا جائے: سمیر نجم الحسن

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حسب روایت پمپس کی پیٹرول کی سپلائی روک لی ھے یا محدود کردی ھےجس کے نتیجے میں بیشتر پیٹرول پمپ ڈرائی ھوگئے ھیں۔

آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء سمیر نجم الحسن نے کہا ہے کہ صارفین آئل مارکٹنگ کمپنیوں کی چیرہ دستیوں کو سمجھنے کی بجائے پیٹرول کی قلت پر پمپ مالکان اور ان کے ملازمین کو ہی مورود الزام ٹہراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو وفاقی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن ہر شعبے میں مافیا کو لگام ڈالنے کی بجائے انہیں عوام کے معاشی قتل کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ سمیر نجمل الحسن نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو لگام ڈالنے کی بجائے اوگرا ان پر معمولی جرمانے کررہی ہے لیکن یہ کمپنیاں پیٹرولیم سپلائی روک کر کروڑوں روپے کما لیتی ہیں۔ آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء سمیر نجم الحسن نے حکومت سے مطابہ کیا ہے کہ آئل ماکٹنگ کمپنیوں پر جرمانے کی بجائے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago