پاکستان ٹیلی کام سیکٹر نے 5 منٹ کی کال پر عائد ٹیکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد انہیں کال پیکیجز ختم کرنے پڑ سکتے ہیں، جب کہ صارفین 90 فیصد کالز ان ہی پیکیجز کے ذریعے کرتے ہیں۔
پاکستان کی بڑی موبائل ٹیلی کام کمپنیز جیز، پی ٹی سی ایل زونگ نے وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے 5 منٹ سے زائد وقت کی کالز پر عائد کردہ ٹیکس کے اعلان پر شدید تحفظات کا اؓظہار کیا گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں ان کمپنیز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اعلان کردہ نیا ٹیکس بھی لگایا تو یہ لاگو نہیں ہوسکے گا۔ یہ ٹیکس لگنے کی صورت میں کمپنیوں کیجانب سے صارفین کو مہیا کیے گئے فری منٹ اور بنڈلز ختم کر دیئے جائیں گے، جو کے ملک کی ایک بڑی تعداد استعمال کرتی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صارفین کی جانب سے کی جانے والی 90 فیصد کالز ان ہی اعلان کردہ پیکیجز کے ذریعے کی جاتی ہیں، اگر یہ پیکیجز ختم کردیئے جائیں گے تو صارفین کو نارمل ریٹ پر کالز کی سہولت ہی میسر رہے گی اور اس سے انہیں زیادہ ادائیگی کرنا پڑے گی اور ریٹ اوپر جائیں گے۔
کمپنیوں نے کہا کہ اگر یہ ٹٰیکس لاگو ہوتا ہے تو اس سے ٹیلی کام انڈسٹری کی کارکردگی شدید متاثر ہوگی۔ کالز پر عائد ٹیکس حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے عکس کے برخلاف ہے۔ پاکستان بدقسمتی سے پہلے ہی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے، جہاں ٹیلی کام سیکٹرز میں زیادہ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔ کمپنیوں کے مطابق حقیقت میں یہ ٹیکس تکنیکی بنیادوں پر ناقابل عمل اعلان ہے۔ اگر یہ لاگو کیا جاتا ہے تو اس سے سروس ماڈل تباہ ہوجائے گا۔
ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ اگر یہ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے تو اس سے ان کے یوزرز میں کمی ہوسکتی ہے، کیوں کہ بغیر پیکیجز کے لوگوں کو پھر کال کرنا مہنگا پڑے گا اور لوگوں کی جانب سے موبائل کے استعمال میں بھی کمی آئے گی، جس سے حاصل ہونے والا بڑے ریوینیو آنے والے دنوں میں کم ہوگا اور لوگ عام کالز کی جگہ موبائل ایپز کے سافٹ ویئرز جیسے واٹس ایپ کے ذریعے کال کرنے کو ترجیح دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انڈسٹری جو اب تک حکومت کو بلاشبہ بڑے منافع دیتی آرہی ہے، اس نئے ٹیکس سے متاثر ہوکر حکومت کے ٹیکس کلیکشن کو بھی متاثر کرے گی۔ ٹیلی کام آپریٹر کے مطابق ٹیکس عائد کرنے کے بعد آڈیٹنگ کرنے والے اداروں کو کالز کی آڈیٹنگ کے دوران بھی مشکلات درپیش آئیں گی۔ کیوں کہ اس طرح انہیں لاتعداد کالز فی منٹ کے حساب سے دیکھنا ہونگی اور یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہوگا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…