اے آر وائی کے اینکر ارشد شریف جو دستاویز کے ساتھ پاور پلے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے گوادر دورے کے دوران یوٹیوبر صدیق جان کی دھلائی کردی۔ ارشد شریف ہی نہیں بلکہ اے آر وائی کی ٹیم کے دیگر ممبران نے بھی صدیق جان کو سرخ و سبز کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برس سے ارشد شریف کے پروڈیوسر عدیل راجہ اور صدیق جان کے درمیان غیر مہذب الفاظ کیساتھ دھونس دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا بعدازاں ارشد شریف بھی اس لڑائی میں شامل ہوگئے۔
ارشد شریف اور صدیق جان وزیر اعظم عمران خان کے ہر اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں لیکن فواد چوہدری کے مشہور مکوں اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے تھپڑ کے بعد گوادر میں فری اسٹائل کشتی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے کردار ارشد شریف اینڈ کمپنی اور نہتے و لاغر صدیق جان ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاتوں اور گھونسوں سے صدیق جان کی بھرپور تواضع کی گئی، جب تک بیچ بچاؤ کرایا جاتا، یوٹیوبر کو سرخ و سبز کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…