پاکستان

شیل اور کے الیکٹرک کے مشترکہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح

شیل پاکستان لمٹیڈ)ایس پی ایل(اور کے الیکٹرک)کے ای(کے پہلے مشترکہ 50kWh گنجائش والے ’ریپڈ چارج‘ اسٹیشن کا افتتاح ہو گیا ہے۔ یہ ریپڈ چارج اسٹیشن راشد منہاس روڈ پرواقع شیل عسکریIV کے فورکورٹ میں قائم کیا گیاہے۔یہ اقدام دونوں کمپنیوں کے درمیان،اس سال کے آغاز میں، طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کا نتیجہ ہے جس کے تحت شیل، کراچی کے اسٹریٹجک مقامات پر الیکٹرک وہیکل)ای وی(چارجنگ اسٹیشنز قائم کرے گا جبکہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے واحد سپلائر کی حیثیت سے کے الیکٹرک طے شدہ مقامات پر پاور کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

’شیل ریچارج‘ کے طور پر برانڈ کی گئی یہ جدید سہولت – جو مستقبل قریب کے لیے منصوبہ بندی کی گئی دیگر سہولتوں میں سے ایک ہے – توانائی کے حوالے سے ایک مستحکم مستقبل کی جانب وفاقی حکومت کے عزم کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔ یہ سائٹس ویلیو ایڈیڈ سروسز کا مجموعہ بھی پیش کریں گی جن کا مقصد شیل کے کسٹمرز کے تجربے میں اضافہ کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں شریک اسٹیک ہولڈرز کے سامنے ریپڈ چارجنگ پروسیس کا خصوصی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا تاکہ اْنھیں پروڈکٹ کے بارے میں معلومات، تربیت اور ٹیسٹ ڈرائیوز فراہم کی جا سکیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیل پاکستان کے جنرل منیجر، ریٹیل، طحہٰ مغربی نے کہا کہ:”پاکستان میں شیل ریچارج صاف ترین انرجی سولوشنز کی جانب پہلا قدم ہے اورپاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے کے لیے سرکاری حکمت عملی کا حصہ بھی ہے۔ ہم کے الیکٹرک کے ساتھ تعاون پر بہت خوش ہیں جنہوں نے تخلیق کے لیے ہمارے جذبے میں شرکت کی۔انڈسٹری پلیئرز کے لیے یہ بات بنیادی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ بھی مل جل کر کسٹمرز کے لیے صاف تر موبیلٹی سولوشنز کے لیے راہ ہموار کریں۔“

اس اقدام کے عملی افتتاح پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی چیف اسٹریٹجی آفیسر، نازخان نے کہا:”اس وقت، پاکستان میں توانائی کا 46 فیصد اخراج فوسل فیولز کے جلنے سے ہوتا ہے اور اِس کا نصف ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ہوتا ہے۔ لہٰذا،اس جیسے اقدامات طویل بنیادوں پر توانائی اور ماحولی استحکام کے حوالے سے ہماری قوم کے لیے نہایت اہم ہیں۔ کے الیکٹرک کو شیل پاکستان کے ساتھ اس پروجیکٹ کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ کاربن فٹ پرنٹ میں کمی کے لیے اپناکردار ادا کرنے کے لیے کے الیکٹرک اس وقت کراچی کے لیے MW350 بجلی250 قابل تجدید ذرائع سے پیدا کر رہی ہے اور مستقبل قریب میں، اس میں مزید دیگر قابل تجدید ذرائع سے شامل کرنے کا ارادہ ہے۔“

مجوزہ آٹوموبیل پالیسی 2021-2026 کے تحت،وفاقی حکومت الیکٹرک وہیکلز کی درآمد پر ڈیوٹیز پر کمی کا ارادہ رکھتی ہے یعنی الیکٹریکل وہیکلز کے لیے مقامی طور پرتیار کردہ پارٹس پر1فیصد اورمقامی طور پر تیار کردہ 50kWh)سیڈانز(اور لائٹ کمرشل گاڑیوں پر 1 فیصدسیلز ٹیکس۔حکومت نے یہ بھی تجویز پیش کی ہے کہ الیکٹریکل وہیکلز پر کوئی وفاقی ایکسائز ڈیوٹی نہ لگائی جائے جبکہ الیکٹریکل وہیکلز کے لیے چارجنگ ایکوپمنٹس پر صرف 1فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے۔اس کا مقصد الیکٹریکل وہیکلز کے لیے مقامی طور پر تیار ی کی غرض سے مشینری کی درآمد کو ڈیوٹی فری اجازت دینا ہے۔

راحیل جنید

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

Recent Posts

اسٹیٹ ڈنر: کنگ چارلس کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر دلچسپ طنزیہ جملہ

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور امریکی صدر…

9 منٹس ago

چمن سیکٹر: سیکیورٹی فورسز کا افغان سرحد سے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب

راولپنڈی میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن کے سرحدی سیکٹر پر افغان طالبان اور فتنہ…

15 منٹس ago

یورپی یونین کا مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی پر زور

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ یورپی یونین مشرق…

22 منٹس ago

متحدہ عرب امارات کے صدر اور سویڈش وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور سویڈن کے وزیراعظم الف…

1 گھنٹہ ago

اسرائیل: فوجی پولیس چیف کی رہائش گاہ پر شدت پسند مذہبی مظاہرین کا دھاوا

اسرائیل میں لازمی فوجی سروس سے گریز کرنے والے افراد کی گرفتاریوں کے خلاف شدید…

1 گھنٹہ ago

یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی اور گلیشیئرز پگھلنے سے ماحولیاتی بحران شدت اختیار کر گیا

یورپ میں سن دو ہزار پچیس کے دوران ریکارڈ توڑ گرمی کی لہروں، گلیشیئرز کے…

2 گھنٹے ago