پاکستان

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو ہوگا

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوکیا جائے گا۔

قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 6 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں صبح سوا گیارہ بجےپریس کانفرنس کے ذریعےمیگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

کوویڈ 19 کی وجہ سے ان غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صرف ان رپورٹرز کو پریس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جن کے پاس کوویڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسنیشن کا سرٹیفیکٹ ہوگا۔

ٹی وی نیوز چینلز کو پریس کانفرنس کی لائیو فیڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے متعلق مزید تفصیلات پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل جاری کردی جائیں گی۔

تمام میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ آپ سے گزارش ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر تمام شرکاء کا تھرمل گن سے بخار چیک کیا جائے گا۔

کیا : نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
کون: چیف سلیکٹر،محمد وسیم
کب: پیر، 6 ستمبر، صبح 11:15 بجے
کہاں:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی دوسری منزل

شیڈول:

پاکستان میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچز (تمام میچز کا آغاز شام 7 بجے ہوگا):

25 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
26 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
29 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
یکم اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
3 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
13 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی۔
14 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 :

24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
26 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ۔
29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی۔
7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ۔
10 نومبر : پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی
11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

ایرانی اسپیکر قالیباف کا اتحاد کمزور کرنے کی دشمن کی سازشوں کے خلاف انتباہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن ایران کے اتحاد…

29 منٹس ago

پنجاب حکومت کا 8 سے 10 مئی تک ‘معرکہ حق’ کی تقریبات منانے کا اعلان

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں 8 سے…

35 منٹس ago

ایرانی حملوں سے مشرقِ وسطیٰ میں 228 امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا، رپورٹ

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کے جائزے سے انکشاف ہوا ہے…

41 منٹس ago

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی سمندری حدود میں دفاعی تیاریوں کو مزید مستحکم کرنے پر زور

اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے…

2 گھنٹے ago

فرانسیسی اسٹارٹ اپ کی جانب سے روبوٹس کے لیے جدید اے آئی ماڈل اور انسانی ہاتھ کی نقاب کشائی

فرانسیسی روبوٹکس اسٹارٹ اپ جینیسس اے آئی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا ماڈل…

2 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام…

2 گھنٹے ago