A view of a gate of the provincial governor's office in Panjshir, in this picture uploaded to social media on September 6, 2021. Social media handout/via REUTERS THIS IMAGE HAS BEEN SUPPLIED BY A THIRD PARTY. MANDATORY CREDIT. NO RESALES. NO ARCHIVES.
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ پنج شیر میں امارات اسلامی افغانستان کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے اور اللہ کے فضل سے ہمیں پنج شیر میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طالبان ترجمان نے کہا کہ ہماری عوام مزید جنگ نہیں چاہتی اور امارات اسلامی میں اب جنگ کا دور ختم ہوچکا ہے جبکہ طالبان کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنج شیر کے عوام افغانستان کے باسی ہیں اس لیے ان سے کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔ جنگ کی وجہ سے پنج شیر میں جزوی غذائی قلت ہے۔
ترجمان طالبان نے کہا کہ کابل میں امن و امان قائم ہے کوئی تشویش کی بات نہیں۔ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو میں حصہ لے کیونکہ افغانستان میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا کہ افغانستان میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 80 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کابل سے دیگر صوبوں میں امدادی سامان اور ادویات بھیجی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ انتظامی امور کا فیصلہ امارات اسلامی افغانستان کی حکومت کرے گی۔ طالبان کا سیکیورٹی فورسز کا یونیفارم متعارف کروایا ہے اور عام آدمی کے اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے جلد حکومت کا اعلان کریں گے جبکہ قومی حکومت کی تشکیل میں سب کو شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عام معافی کے اعلان کے بعد کسی کو انتقامی کارروائی میں گرفتار نہیں کیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…