سمندری طوفان گلاب بھارتی ریاست اڑیسہ سے ٹکرانے کے بعد مونسون ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور مسلسل مغرب کی جانب روان دواں ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہوا کا شدید کم دباٶ بھارت کے چھتّس گڑھ میں موجود ہے جو اگلے 36 سے 48 گھنٹوں میں گجرات ٹکراٸیگا۔
کراچی میں پیر کے روز گلاب کے ابتدائی اثرات کے سبب مختلف علاقوں میں تیز ہواٸوں کے ساتھ مختصر تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے موسم بہتر ہوگیا جبکہ منگل سے شدید گرمی کا آغاز ہونے کے ساتھ کل بارش کے بھی واضح امکانات ہیں۔
بدھ کی رات یا جمعرات سے سمندری طوفان گلاب کے سندھ کی ساحلی پٹی کے قریب آنے کے امکانات ہیں جس کے سبب جمعرات سے ہفتہ کے دوران ساحلی پٹی بشمول کراچی میں بھرپور بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔
گلاب کے بحیرہ عرب میں جاکر پلٹنے سے سمندری طوفان کے بلوچستان اور اومان سے ٹکرانے کے بھی امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…