مختصر و جدید تقاضوں سے ہم آہنگ عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل عالمی کمیونٹی کی تعمیر کے ذریعے نیا سنگ میل حاصل کر لیا ہے جو ہر ماہ ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ وہ سیکھ سکیں یا کچھ نئے پن کی جستجو کریں۔
ٹک ٹاک کے مطابق :” اس عالمی پلیٹ فارم کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو تحریک دینا اور تفریح فراہم کرنا ہے۔ آج ہم اِس مشن اور ٹک ٹاک کی عالمی کمیونٹی کا جشن منا رہے ہیں۔اب، ہر ماہ، دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں، سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں۔ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم مختلف خاندانوں پر مشتمل انتہائی دلفریب اور متنوع کمیونیٹیز اور تخلیق کنندگان کا گھر ہیں جو وقت کے ساتھ ہمار ے پسندیدہ ستاروں میں بدل جاتے ہیں۔
دنیا بھر میں ٹک ٹاک، اپنے تخلیق کنندگان کی صلاحیتیوں اورمستند ہونے کے باعث روزمرہ زندگی کا نہایت پسندیدہ حصہ بن چکا ہے۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہماری عالمی کمیونٹی، تمام نسلوں میں، لاکھوں افراد تک پہنچے کی صلاحیت کے باعث اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ موسیقی، خوراک، حسن اور فیشن لے کر فن، مقاصد اور ہر وہ چیز جو اِن کے درمیان موجود ہے، ثقافت حقیقی معنوں میں ٹک ٹاک پر شروع ہوتی ہے۔
آپ خواہ سنگاپور میں ہوں، ساؤپولومیں،اسٹاک ہوم میں یا پھر سیئٹل میں ہم آپ کو – تخلیق کنندہ کو، جو ہمیں متاثر کرتے ہیں، فنکار، جو اپنی چارٹ بریکنگ البمز متعارف کراتے ہیں، برانڈز جو ہمیں دریافت کرنے اور اْن مصنوعات کے ساتھ ربط قائم کرتے ہیں جنھیں ہم پسند کرتے ہیں، کمیونٹیز جو ہمیں اوپر اٹھاتے ہیں اور تمام افراد جو ہمیں ہنساتے ہیں اور رقص کراتے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…