گلگت بلتستان میں حالیہ کشیدگی کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

گلگت بلتستان میں حالیہ پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ اقدام علاقے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور احتجاج کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گلگت بلتستان حکومت نے بھی صورتحال کی حقیقت جاننے کے لیے تین رکنی عدالتی کمیشن قائم کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ ہلاکت کی اطلاعات کے بعد گلگت اور سکردو میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مشتعل مظاہرین نے اس دوران نجی و سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا جن میں سکیورٹی دفاتر، ایک اسکول، اے کے آر ایس پی کی عمارت، آئی ٹی پارک، ایس پی آفس، پولیس افسران کی رہائش گاہیں اور سکردو میں اقوام متحدہ کے دفاتر شامل ہیں۔ امن و امان کی بحالی کے لیے گلگت اور سکردو میں کئی روز تک کرفیو نافذ رہا۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی یکم مارچ کو پیش آنے والے واقعات کی جامع تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی کی سربراہی وزارت داخلہ کے اسپیشل سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ طارق سلام مروت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بدامنی کے محرکات، احتجاج کے نمونوں اور انتظامی ردعمل کا جائزہ لے۔ اس کے علاوہ کمیٹی سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا تعین کرے گی اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوآرڈینیشن میں خامیوں کی نشاندہی کرے گی۔

کمیٹی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے اصلاحی اقدامات اور احتساب کے عمل کی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ افسران کو طلب کر سکے اور کسی بھی محکمے سے ریکارڈ حاصل کرے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو 30 روز کے اندر اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago