کوسٹا ریکا نے کیوبا میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا، سفارتی تعلقات منقطع

کوسٹا ریکا نے ہوانا میں واقع اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ سان ہوزے سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلائے۔

کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز نے اس سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں خطے سے کمیونسٹوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکہ میں موجود کیوبن سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں الزام عائد کیا کہ کوسٹا ریکا نے یہ اقدام امریکی دباؤ کے تحت اٹھایا ہے۔

کوسٹا ریکا کی قیادت امریکی صدر ٹرمپ کی اتحادی سمجھی جاتی ہے۔ امریکی صدر نے حال ہی میں کیوبا کے حوالے سے سخت بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس معاملے پر کوئی فیصلہ کریں گے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ کیوبا کے ساتھ کوئی معاہدہ کریں گے یا پھر جو بھی ضروری ہوا وہ کریں گے۔

کوسٹا ریکا کے وزیر خارجہ آرنلڈو آندرے ٹینوکو نے اس فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا میں انسانی حقوق کی صورتحال میں مسلسل گراوٹ اور شہریوں، کارکنوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جبر پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کیوبا میں کوسٹا ریکا کے سفارت خانے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کیوبا کی وزارت خارجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ قونصلر حکام کے سوا اپنے تمام سفارتی عملے کو سان ہوزے سے واپس بلا لے۔

اس سے قبل چار مارچ کو ٹرمپ کے ایک اور اتحادی ملک ایکواڈور نے بھی کیوبا کے سفیر باسیلیو گوٹیرز کو ملک کی داخلی سیاسی معاملات میں مداخلت اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ملک بدر کر دیا تھا۔

کیوبا کی حکومت کو اس وقت شدید توانائی بحران کا سامنا ہے، جس کے باعث حالیہ دنوں میں ملک بھر میں بجلی کا نظام درہم برہم رہا اور عوامی احتجاج کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل برموڈیز نے امریکی صدر کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کوئی بھی بیرونی جارحیت ناقابل تسخیر مزاحمت سے ٹکرائے گی۔ اس رپورٹ کی تیاری میں جو والش نے معاونت فراہم کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

معرکہ حق کی ایک سالہ تکمیل: قوم کا مسلح افواج کی استقامت پر اظہارِ تشکر

مظفرآباد میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے کے…

2 منٹس ago

مارٹا کوسٹیوک نے پہلی بار میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

یوکرینی ٹینس اسٹار مارٹا کوسٹیوک نے میررا آندریوا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر…

7 منٹس ago

مراکش میں فوجی مشقوں کے دوران دو امریکی اہلکار لاپتہ، تلاش جاری

شمالی افریقی ملک مراکش میں سالانہ کثیر القومی فوجی مشقوں کے دوران امریکی فوج کے…

50 منٹس ago

مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکا کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ایران کی پاکستان کے ذریعے نئی تجاویز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن کو ایران کی جانب سے…

56 منٹس ago

امریکا کو ‘بدترین معاہدے یا ناممکن جنگ’ میں سے انتخاب کرنا ہوگا: پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ تہران نے امریکی فوج…

1 گھنٹہ ago

اسرائیل کی جانب سے لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ سے جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری

اسرائیل نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ سے جدید ترین ایف 35 اور…

1 گھنٹہ ago