لورالائی میں ڈی جی خان روڈ پر پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ بدھ کے روز تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق لورالائی میں ڈی جی خان روڈ پر مخالف سمت سے آنے والا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر کار سے جا ٹکرایا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…