عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد تک نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کی بڑی وجہ عالمی سطح پر رسد میں اضافہ اور منڈی کے بدلتے رجحانات ہیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت 93 اعشاریہ 31 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی برینٹ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ 60 فیصد کمی کے بعد 101 اعشاریہ 78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اس گراوٹ کے پیچھے عراق اور کرد حکام کے درمیان تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ اور امریکی تیل کے ذخائر میں اضافہ کارفرما ہے۔ اس کے علاوہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور عالمی منڈی میں مانگ میں کمی نے بھی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف نے 13 مارچ کو اعلان کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
ملک میں سات مارچ سے پیٹرول کی قیمت 321 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…